آپﷺ جیسا نہیں سب زماں میں کوئی
لا مکان و مکاں، دو جہاں میں کوئی
آپﷺ کے حُسن کو کر سکے جو بیاں
لفظ ایسا نہیں ہے بیاں میں کوئی
آپﷺ کا مرتبہ سب سے اعلی ہوا
ہو زمیں میں کوئی آسماں میں کوئی
مِثل ممکن نہیں الضحی مکھڑے کی
ہو سکا اور نہ ہوگا جہاں میں کوئی
جس کو حاصل ہوا دامنِ مصطفےﷺ
اس کی عظمت نہ آئے گماں میں کوئی
رنگ و بُو میں جو ہو زلفِ والیل سا
پھول ایسا نہیں گلستاں میں کوئی
(غبارِ راہِ حجاز، عاصئِ بے انداز، راشد ڈوگر)

266