Circle Image

شوخؔ جی

@PoetShokhG

ہر جگہ تیرا عکس بنائیں تو کیا کریں؟
اِک پل بھی تجھ کو بھول نہ پائیں تو کیا کریں؟
اُن کو خبر نہیں کہ پریشان ہم بھی ہیں
یہ لوگ اپنے دکھڑے سنائیں تو کیا کریں؟
چہرے کا رنگ زرد ہے آنکھیں اُداس ہیں
جاتے ہوئے وہ ہاتھ ہلائیں تو کیا کریں؟

0
52
خوش رنگ خوش لباس ہیں لیکن اُداس ہیں
تیرے لئے تو خاص ہیں لیکن اُداس ہیں
ہم لوگ ہیں اسیر محبت کے بس میاں!
یعنی نظر شناس ہیں لیکن اُداس ہیں
سہمے ہوئے ہیں دونوں بچھڑنے کے خوف سے
ہر وقت آس پاس ہیں لیکن اُداس ہیں

0
72
دسمبر لوٹ آنے سے۔۔۔۔۔!!!
دسمبر لوٹ آنے سے
کہاں تم لوٹ آؤ گے؟
مجھے اپنا بناؤ گے۔۔۔۔۔۔!!!
دسمبر کی ہواؤں سی تمہاری سرد مہری ہے
تمہارے شوخ لہجے میں بلا کی بے تکلفی ہے

0
65
جب ٹوٹ سہارے جائیں گے!
ہم اُس دن مارے جائیں گے!
بس خاک بنے گے قدموں کی!
جس راہ گزارے جائیں گے!
ہم عشق کے بازی جیتنے والے
اب تجھ سے ہارے جائیں گے!

0
67
سعدیؒ کی طرح خواب میں آئیں تو عجب کیا
وہؐ نعت کا مصرع بھی سجھائیں تو عجب کیا
تلووں پہ لگی خاک کے لیتا رہوں بُوسے
قدموں میں اگر اپنے بٹھائیں تو عجب کیا
میں روزِ قیامت کہیں پیاسا نظر آؤں
وہؐ ساقیِٔ کوثر بھی پلائیں تو عجب کیا

0
49
اِس سے پہلے کہ یہاں شور بپا ہو جائے
اِس سے پہلے کہ تماشہ میں بنایا جاؤں
اِس سے پہلے کہ ترا ہجر رلائے مجھ کو
اِس سے پہلے کہ تجھے چیخوں پکاروں ہر پل
اِس سے پہلے کہ مری آنکھ کی بینائی جائے
اِس سے پہلے کہ حقیقت میں تجھے چھو نہ سکوں

0
53
روز روتا ہے مرا دل زور سے
پک گئے ہیں کان بھی اِس شور سے
موت لے لے گی ہمیں آغوش میں
کٹ گئے جب زندگی کی ڈور سے
جان دیں گے تب یقیں آئے گا کیا ؟
ہم نہیں کرتے محبت اور سے

0
63
درد مجھ کو دیا کرے کوئی!
اور مجھ پر ہنسا کرے کوئی!
کیوں نہ ہوں ہر طرف اجالے پھر
رات بھر جب جلا کرے کوئی!
کاش! کوئی مجھے تسلّی دے
آہ! دل کی سُنا کرے کوئی!

0
27
مسکرا مسکراہٹ سے مدہوش کر
دل دکھایا ہے جس نے فراموش کر
تیرے بھیدوں پہ پردہ خدا ڈالے گا
تُو بھی لوگوں کے سب بھید رُوپوش کر
ابنِ آدم دلوں میں اُتر اس طرح
میٹھی گفتار آنکھیں حیا کوش کر

0
80
میں ہوں حسینی میں ہوں گدائے غمِ حسین ع
لمحہ بہ لمحہ آنکھ بہائے غمِ حسین ع
جس جس کی بھی جبیں پہ لگی خاکِ کربلا
مرنے کے بعد بھی وہ منائے غمِ حسین ع
تڑپائے جب کسی کو بھی ہونٹوں کی تشنگی
پھر اُس کے بعد کون بھلائے غمِ حسین ع

0
44
نام اُن ﷺ کا بولوں میں جہاں صَلُّو عَلَی حَبِیب
ہر ایک لب پہ ہو رواں صَلُّو عَلَی حَبِیب
اللّٰہ اور اُس کے فرشتے پڑھیں درود
پھر یہ زمیں کہے زماں صَلُّو عَلَی حَبِیب
سرشار ہو کے سنتا رہوں مدحتِ رسول ﷺ
دل بھی پکارے میری جاں صَلُّو عَلَی حَبِیب

0
110
محبوبِ کبریا ﷺ کو ہمارا سلام ہو
طیبہ کے بادشاہ ﷺ کو ہمارا سلام ہو
ہر وقت چومتی ہے وہ روضہ رسول ﷺ کو
چلتی ہوئی فضا کو ہمارا سلام ہو
نورِ خدا برستا ہے آنکھوں سے آپ ﷺ کی
اُن آنکھوں کی ضیاء کو ہمارا سلام ہو

0
1
251
بڑی بے دردی سے تڑپا رہا ہوں
میں خود کو آگ پر سلگا رہا ہوں
تم اپنی آنکھوں کو بیتاب رکھنا
تمہارے شہر کو میں آ رہا ہوں
سنائی کیوں نہیں دیتا میں تم کو
گلہ تو پھاڑ کر چلّا رہا ہوں

3
315
بات ہونٹوں سے پیار کی کرنا
چارسُو اپنے روشنی کرنا
اب کوئی اور کام کرنا ہے
کام آیا نہ دل لگی کرنا
تیری آواز کو ترستے ہیں
بات کوئی تو اَن کہی کرنا

74
اشک آنکھوں سے بہاتے ہوئے دُکھ ہوتا ہے
اپنی روداد سناتے ہوئے دُکھ ہوتا ہے
کسی کو چھوڑ کے جاتے ہوئے دُکھ ہوتا ہے
دُور سے ہاتھ ہلاتے ہوئے دُکھ ہوتا ہے
گھر کے دروازے پہ جب ماں کو کھڑا دیکھتا ہوں
گاؤں سے شہر کو آتے ہوئے دُکھ ہوتا ہے

1
171
دلِ نادان روتا ہے تماشہ خوب ہوتا ہے
یہ جب آنسو پروتا ہے تماشہ خوب ہوتا ہے
تمہارا ہجر بھی اب یار بھاتا ہے بہت مجھ کو
تجھے مجھ میں ڈبوتا ہے تماشہ خوب ہوتا ہے
فراقِ یار کا نشتر ہزاروں زخم دیتا ہے
کبھی کانٹے چبھوتا ہے تماشہ خوب ہوتا ہے

95
اِک شخص بے وفا ہوا ایسا ہوا کہ بس!
مجھ کو وہ چھوڑ کر گیا ایسا گیا کہ بس!
پھر اُس کے بعد کوئی جلانے نہ آ سکا
دل کا چراغ گُل ہوا ایسا ہوا کہ بس!
چھوڑا ہے جب سے اُس نے مرا ہاتھ تھام کر
لوگوں کے پاؤں میں گرا ایسا گرا کہ بس!

3
289
جب راستے سے تجھ کو گزرتا ہوا دیکھوں
ہر طرف ترا رنگ بکھرتا ہوا دیکھوں
ہر بار محبت مجھے ہوتی گئی تجھ سے
ہر بار تجھے دل میں اترتا ہوا دیکھوں
پردہ ہٹا کر چہرے سے کرتے ہو اُجالے
خود کو جب اندھیروں سے میں ڈرتا ہوا دیکھوں

78
گزارش ہے زماں سے تم زمیں پر پھینک دو مجھ کو
میں دنیا کا ہی کچرا ہوں کہیں پر پھینک دو مجھ کو
میں مٹی کا بنا ہوں اور مٹی میں ہی جانا ہے
جہاں چاہے تمہارا دل وہیں پر پھینک دو مجھ کو
مری اوقات ہے اتنی میں جنت سے نکالا ہوں
ٹھکانا میرا دوزخ ہے یہیں پر پھینک دو مجھ کو

0
98
اُس نے میری ہنسی چُرا لی ہے
یوں کہوں زندگی چُرا لی ہے
اِک محبت کی بس کمی تھی مجھے
اُس نے وہ بھی کمی چُرا لی ہے
رات کو اُس نے اور کیا تاریک
رات کی چاندنی چُرا لی ہے

0
107
جانے کیوں ضبط مرا جانچنے آ جاتے ہیں!!!!!
لوگ دُکھ دے کے مجھے دیکھنے آ جاتے ہیں!!!!!
ہائے! وہ اپنے جو خوشیوں میں نہیں ہوتے شریک
کوئی مرتا ہے تو غم بانٹنے آ جاتے ہیں!!!!!
دنیا والے تو سمجھتے ہیں خدا جھوٹ کو بس!
حق جو بولوں تو مجھے مارنے آ جاتے ہیں!!!!!

62
جس طرف بھی وہ اک نظر ڈالے
سب کے سب خالی جام بھر ڈالے
اِس محبت کے جب گلے لگا میں
روح میں اُس نے چھید کر ڈالے
یوں بھی نوچا ہے خود کو وحشت میں
اپنے ناخن بھی خود کتر ڈالے

45
کتنے حسین ہوتے ہیں تڑپانے والے لوگ!
آنکھوں سے ہو کہ دل میں اتر جانے والے لوگ!
اندر سے کالے من لئے ہوتے ہیں بے وفا
ہنس ہنس کے اپنی باتوں سے بہلانے والے لوگ!
اپنوں سے دور رہتے ہیں فکرِ معاش میں
شہروں کی طرف گاؤں سے کچھ آنے والے لوگ!

117
مُحبت سے مُکرنا چاہتا ہوں
ترے دل سے اُترنا چاہتا ہوں
مرے جذبات قابو میں نہیں ہیں
میں ہر حد پار کرنا چاہتا ہوں
ہوا میں پھیل جاؤں ہر جگہ میں
مہک بن کر بکھرنا چاہتا ہوں

78
درد کی بہتاتوں سے اندیشہ ہے!
آنکھوں کی برساتوں سے اندیشہ ہے!
روح میں ہیں چھید کرتے رات دن
دل کے ان جذباتوں سے اندیشہ ہے!
کٹ گیا یونہی دسمبر اب کی بار
جنوری کی راتوں سے اندیشہ ہے!

75
یوں کانوں میں چُپکے چُپکے چاشنی گھولے
میں پنجابی بولوں اور وہ اُردو بولے

178
خراب حالوں میں غم خوار باتیں کرتے ہیں
کیا وقت ہے کہ مرے یار باتیں کرتے ہیں
مرے خلاف جو کہنا ہے میرے منہ پہ کہیں
یہ لوگ کیوں پسِ دیوار باتیں کرتے ہیں
زباں سے بات نکلنے کی دیر ہوتی ہے
رویے چیختے ، کردار باتیں کرتے ہیں

219