دسمبر لوٹ آنے سے۔۔۔۔۔!!! |
دسمبر لوٹ آنے سے |
کہاں تم لوٹ آؤ گے؟ |
مجھے اپنا بناؤ گے۔۔۔۔۔۔!!! |
دسمبر کی ہواؤں سی تمہاری سرد مہری ہے |
تمہارے شوخ لہجے میں بلا کی بے تکلفی ہے |
مرے دل کے تڑپنے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے |
مگر جاناں!!! |
مرا تو سانس اکھڑتا ہے |
مجھے معلوم ہے |
دنیا میں اپنا کون ہوتا ہے؟ |
کسی کے واسطے جاناں یہاں پر کون روتا ہے؟ |
یہاں تو سب پرائے ہیں |
محبت بوجھ ہوتی ہے |
عقیدت بس دکھاوا ہے |
یہ وعدے وقتی ہوتے ہیں |
مگر پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ |
مرا تم کو بلانے سے دسمبر لوٹ آنے سے |
کہاں تم لوٹ آؤ گے؟ |
مجھے اپنا بناؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔!!! |
مجھے اپنا بناؤ گے۔۔۔۔۔۔۔۔!!! |
معلومات