| روز روتا ہے مرا دل زور سے |
| پک گئے ہیں کان بھی اِس شور سے |
| موت لے لے گی ہمیں آغوش میں |
| کٹ گئے جب زندگی کی ڈور سے |
| جان دیں گے تب یقیں آئے گا کیا ؟ |
| ہم نہیں کرتے محبت اور سے |
| دل چرا لے جائے گا وہ ایک دن |
| خطرہ لاحق ہے مجھے اُس چور سے |
| ساتھ ہی لے جاؤں گا میں درد و غم |
| آئیں گی چیخیں بھی میری گور سے |
| اب اُسے ملنے بھی کیسے جائیں ہم |
| دور رہتا ہے بہت لاہور سے |
| ہائے اس کا مجھ کو کہنا شوخؔ جی |
| دیکھئے مجھ کو نہ اتنے غور سے |
معلومات