| جانے کیوں ضبط مرا جانچنے آ جاتے ہیں!!!!! |
| لوگ دُکھ دے کے مجھے دیکھنے آ جاتے ہیں!!!!! |
| ہائے! وہ اپنے جو خوشیوں میں نہیں ہوتے شریک |
| کوئی مرتا ہے تو غم بانٹنے آ جاتے ہیں!!!!! |
| دنیا والے تو سمجھتے ہیں خدا جھوٹ کو بس! |
| حق جو بولوں تو مجھے مارنے آ جاتے ہیں!!!!! |
| لاش جب آخری بستر پہ لٹا دی جائے |
| تب فرشتے بھی تو کچھ پوچھنے آ جاتے ہیں!!!!! |
| جب بھی کرتا ہوں کبھی شوخ کوئی کام غلط |
| یار اچھے ہوں وہ سب روکنے آ جاتے ہیں!!!!! |
معلومات