| ہر جگہ تیرا عکس بنائیں تو کیا کریں؟ |
| اِک پل بھی تجھ کو بھول نہ پائیں تو کیا کریں؟ |
| اُن کو خبر نہیں کہ پریشان ہم بھی ہیں |
| یہ لوگ اپنے دکھڑے سنائیں تو کیا کریں؟ |
| چہرے کا رنگ زرد ہے آنکھیں اُداس ہیں |
| جاتے ہوئے وہ ہاتھ ہلائیں تو کیا کریں؟ |
| دل کو قرار روح کو اِک پل سکوں نہیں |
| اُس کی دعائیں رنگ جو لائیں تو کیا کریں؟ |
| ہم نامراد ٹھہرے تمہارے نہیں ہوئے |
| تم ہی بتاؤ مر ہی نہ جائیں تو کیا کریں؟ |
| کرتے نہیں یقیں وہ تردد کے باوجود |
| قسمیں بھی کھائیں وعدے نبھائیں تو کیا کریں؟ |
| اِس بے رخی سے گفتگو کرتے ہیں شوخ جی |
| وہ میرے دل پہ تیر چلائیں تو کیا کریں؟ |
معلومات