| بات ہونٹوں سے پیار کی کرنا |
| چارسُو اپنے روشنی کرنا |
| اب کوئی اور کام کرنا ہے |
| کام آیا نہ دل لگی کرنا |
| تیری آواز کو ترستے ہیں |
| بات کوئی تو اَن کہی کرنا |
| اُن کی توقیر کو خدا جانے |
| تم ہر اِک پل علیؑ علیؑ کرنا |
| جن کی صحبت میں رب کا قرب ملے |
| ایسے لوگوں سے دوستی کرنا |
| کچھ نہیں بولنا درِ محبوب |
| رات بھر آنکھ میں نمی کرنا |
| شوخ دیکھا تجھے تو شعر کہے |
| کس نے سیکھا ہے شاعری کرنا |
معلومات