نام اُن ﷺ کا بولوں میں جہاں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
ہر ایک لب پہ ہو رواں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
اللّٰہ اور اُس کے فرشتے پڑھیں درود |
پھر یہ زمیں کہے زماں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
سرشار ہو کے سنتا رہوں مدحتِ رسول ﷺ |
دل بھی پکارے میری جاں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
چہرے پہ رنگِ عشقِ نبی ﷺ نور ماتھے پر |
ہو جائے پاک بھی نگاں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
پڑھتا ہوا درود میں سو جاؤں رات کو |
جاگوں میں جب کہے زباں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
میں سر جھکا کے دل پہ رکھوں ہاتھ شوخ جی |
جب بھی کہے یہ نعت خواں صَلُّو عَلَی حَبِیب |
معلومات