| سعدیؒ کی طرح خواب میں آئیں تو عجب کیا |
| وہؐ نعت کا مصرع بھی سجھائیں تو عجب کیا |
| تلووں پہ لگی خاک کے لیتا رہوں بُوسے |
| قدموں میں اگر اپنے بٹھائیں تو عجب کیا |
| میں روزِ قیامت کہیں پیاسا نظر آؤں |
| وہؐ ساقیِٔ کوثر بھی پلائیں تو عجب کیا |
| وہؐ روبرو آنکھوں کے ہوں دربار سجا ہو |
| نعت اُنؐ کو اگر اُنؐ سنائیں تو عجب کیا |
| میں ہاتھ اُٹھا کر تبھی لَبَیک پکاروں |
| کرنے کو شفاعت وہُ بلائیں تو عجب کیا |
| ادنٰی سا ثنا خواں ہوں میں محبوبِ خدا کا |
| سینے سے مجھے شوخؔ لگائیں تو عجب کیا |
معلومات