بے نیاز ہونا اچھی بات ہے۔ لوگ کیا کہتے اور سوچتے ہیں، اس سے آپ کو فرق نہیں پڑنا چاہیے۔لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کیچڑ میں کھڑے رہیں اور کہیں کہ مجھے لوگوں کی پروا نہیں۔بےنیاز اور بے پروا ہونے میں فرق ہے۔Ria
عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
آپ کا اختیار صرف اتنا ہے کہ اپنے حصے کا رزق اور اپنے حصے کی عزت دائیں ہاتھ سے وصول کرنے ہیں یا بائیں ہاتھ سے۔
یعنی رزق حلال کمانا ہے یا حرام۔
عزت زبردستی حاصل کرنی ہے یا اخلاق کے ساتھ۔
یاد رکھیے، اللہ کہتا ہے کامیاب دائیں ہاتھ والے ہیں، بائیں والے نہیں۔