جان جی
جی
کیسی ہو جی؟
زندہ ہوں ، مزے میں ہوں -
کتنے مزے میں؟
بدھو - یہ کیا بےتکا سوال ہے ؟
چلو تک والا سوال کر لیتا ہوں - یہ بتاؤ کے کیسی ہو؟
حد ہے - بتایا تو ہے ابھی -
کیا؟
اف - پاگل ہو گیے ہو کیا؟ میری جدائی میں تم تو ...
بس بس - جدائی والی کوئی بات نہ کرو - میں بقائمی ہوش و حواس پوچھ رہا ہوں کہ ...
تمہاری تو توبہ ہی بھلی - پتا نہیں کیا اوٹ پٹانگ باتیں کر رہے ہو-
تمھیں سب پتا ہے ... مانو یا نہ مانو
آہم -آہم ایسی کوئی بات نہیں
اچھا جی ؟ چلو بتا بھی دو کیسی ہو ؟
تم صاف صاف بتاؤ پوچھنا کیا چاہتے ہو کہ تمہاری یاد میں پاگل ہوں ؟ دن کو رات اور رات کو دن کہتی ہوں ، ایسی کوئی بات نہیں ، منہ دھو رکھو
یہ تو ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ والی بات ہوئی - میں حال احوال پوچھ رہا ہوں اور تم بےوقت کی راگنی گا رہی ہو
چلو تم کیسی ہو ، کیسی ہو کا راگ الاپ لو، مگر میری جان بخش دو
یہ ناممکن ہے
میری جان بخشنا ؟
نہیں، راگ الاپنا
افوہ
ڈاکٹر کے پاس گیئی تھی؟
کیا مطلب؟ مجھے کیا ہوا ہے جو ڈاکٹر کے پاس جاؤں ؟
کان صاف کروانے جاؤ، اتنی دیر سے پوچھ رہا ہوں کے کیسی ہو اور تم ...
بس بس، بہت ہو گیا مذاق - تکلیف کیا ہے تمھیں ؟ کیوں بچوں سی باتیں کر رہے ہو
میری تکلیف تو تم ہو - آہ
زیادہ فری نہ ہو، مجنوں کہیں کے - میں تمہاری تکلیف کیسے ہو سکتی ہوں ؟
تکلیف بھی تم ہو، راحت بھی تم ہو، مشرق بھی تم اور جنوب بھی تم اور ...
اف خدا بلکل پاگل ہو گیے ہو -
قسم خدا کی پاگل تو بہت معمولی لفظ ہے میں تو پاگلان ہو چکا ہوں
یہ پاگلان کیابلا ہے ؟
بہت سارے پاگلوں کی انجمن
دیکھو - میں ...
ہاں ہاں ، تم کیا؟
بات مت کاٹو، سیدھی طرح بتاؤ آج میری یاد کیسے آ گیی تمھیں؟
ارے تم تو بگڑ ہی گیئی ہو - وہ وہ کیا ہوتا ہے جو بسم اللہ نہ پڑھو تو سب کھانا کھا جا تا ہے ؟
تو میں تمھیں شیطان لگتی ہوں؟
نہیں، نہیں، جان جی، تو آج کھانا سب وہ کھا گیا اور میں بھوکا رہ گیا تو تم بہت یاد آیی
یہ کیا بکواس ہے ؟
میرا مطلب ہے، تم ہوتی تو کوئی ڈنر شنر کرتے
کسی ہاسپٹل میں تفصیلی چک اپ کرواؤ اپنا - دماغی امراض کی سب علامتیں تم میں ہیں
اوکے تو تم کیسی ہو؟
او مرے خدا ...
سیدھا سیدھا تو تمھیں سمجھ نہیں آتا نا ، اگر کوئی اتنا زور دے کر پوچھے کے تم کیسی ہو تو اسکا کیا مطلب ہے
جہنم میں گیا مطلب ، میں جا رہی ہوں
یہ کونسی نیئی بات ہے - تم تو اکثر جاتی ہی رہتی ہو
آخری دفعہ پوچھ رہی ہوں شرافت سے بتا دو آخر چاہتے کیا ہو ؟
یہ بتا دیا تو کھیل کا مزہ نہیں آئے گا
کونسا کھیل ؟
میرا اور تمہارا کھیل ...
بہت ہوا، میں تو چلی
جان جی، ٹھہرو ، بتا تو دو تم کیسی ہو ؟ جان جی ...چڑیل
معلومات