1- بغیر جان پہچان کے کسی واٹس ایپ نمبر پر بار بار آدھی رات کو ویڈیو کال کریں ۔یقین کامل رکھیں کہ بلاک ہو جاؤ گے 

2- کسی تازہ تازہ بنے دوست سے مسلسل ادھار کا تقاضا کریں ۔پیسے واپس کرنے کے بارے میں شکوک کا اظہار کریں ۔اسے یہ کہیں کہ " یار اب تجھ سے ہی امید ہے " بلاک ہو جاؤ گے ۔

3- کسی گرل فرینڈ سے جو کنجوس ہو موبائل لوڈ یا منتھلی پیکج کروانے  کا کہو ۔یہ سوال اگر اس کی انسٹا فلٹر لگا کر سلفی کی بے عزتی کے بعد کیا جاۓ تو بلاکنگ یقینی ہے ۔

4- انسٹا یا واٹس ایپ یا فیس بک پر rude کمنٹس پاس کریں ۔اور ساتھ ہی اپنی غربت کا اعلان کریں ۔خود کو عقل کل ڈکلئیر کر دو ۔بلاک ہو جاؤ گے ۔

5- بلاک ہونے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ کسی سے سچا عشق کریں ۔لازمی بلاک کر دے گی ۔۔۔۔


تحریر : کاشف علی عبّاس 


0
2
68
سلام ۔۔۔اصلاح کرنے پر بیحد مشکور ہوں

0