تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
1 اگست 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
ہے مصطفی کے دین کا سردار لا الہ
اور ساتھ مرتضی ہیں مدد گار لا الہ
اسلام کو بچانے کی خاطر حسین نے
نیزے کی نوک پر کیا تکرار لا الہ
سہتا رہا ہے قید کی سب مشکلیں مگر
پڑھتا رہا ہے طوق میں بیمار لا الہ
لا الہ
0
5
1 اگست 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
فاطمہ کی لاڈلی کی بےبسی دیکھی گئی
کربلا سے شام تک بنتِ علی دیکھی گئی
شام والوں نے ستایا ہے نبی کی آل کو
شامیوں کی شام میں بے غیرتی دیکھی گئی
شام تک زینب کے خطبوں کی گرج کے ساتھ ہی
خطبہِ عابد کی ہر سو روشنی دیکھی گئی
نوحہ: بازارِ شام
0
10
18 اپریل 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
کوثر کی اتری آج وہ تفسیر دیکھئے
حسنِ حسن کے جلووں کی تنویر دیکھئے
اک ہاشمی جمال رخِ مجتبی پہ ہے
ہم شکلِ مصطفی کی وہ تصویر دیکھئے
زہرا کے گھر ہے ناطقِ قرآن آ گیا
زہرا ہیں خوش بہت درِ تطہیر دیکھئے
شانِ حضرت امام حسنؑ
0
11
18 اپریل 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
تھا جگر نبی کا جو آج پھر وہ روتا ہے
منہدم مدینے میں فاطمہ کا روضہ ہے
در نبی کی بیٹی کا پہلے بھی جلایا تھا
آج ظالموں نے پھر دل نبی کا توڑا ہے
زندگی میں تڑپایا جس کسی نے زہرا کو
دوزخی فرشتوں نے ان کو خوب دھونا ہے
8 شوال یومِ انہدام جنت البقیع
0
14
18 اپریل 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
گھر بار لٹایا ہے عمران و خدیجہ نے
دیں خون سے سینچا ہے عمران و خدیجہ نے
آغازِ رسالت سے اعلانِ امامت تک
ہر ساتھ نبھایا ہے عمران و خدیجہ نے
شعبِ ابی طالب میں غمگین محمد کو
تنہا نہیں چھوڑا ہے عمران و خدیجہ نے
شانِ حضرت ابو طالب و حضرت خدیجہ
0
13
1 اپریل 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
صف عزا کی بچھ گئی گھر گھر علی مارے گئے
رو رہے ہیں آج بحر و بر علی مارے گئے
ہائے فاتح خندق و خیبر علی مارے گئے
ہر طرف ہے حشر کا منظر علی مارے گئے
وار ملجم نے سرِ اقدس پہ کیا تلوار سے
مسجدِ کوفہ ہے خوں میں تر علی مارے گئے
مرثیہ: حضرت امام علی علیہ السلام
0
24
18 مارچ 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
غزل
چھوڑ جانا ہی تھا وعدہ تو نبھاتے جاتے
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
یوں چھپاتے رہے تم زندگی میں دکھ سارے
حالِ دل وقتِ جدائی تو سناتے جاتے
بعدِ مدت ہی ملاقات کا آیا موقع
غزل
0
7
15 مارچ 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
مصطفی کو دیں کا رہبر مل گیا اس ماہ میں
شاہِ دیں کو سبطِ اکبر مل گیا اس ماہ میں
مصطفی اور مرتضی کو دیں مبارک آج سب
فاطمہ کو نورِ شبر مل گیا اس ماہ میں
عرش والے فرش والے آ رہے ہیں خوش نظر
مومنوں کو ابنِ حیدر مل گیا اس ماہ میں
شانِ حضرت امام حسن علیہ السلام
0
12
6 مارچ 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
خدا کی عطا کردہ نعمت ہے ماں
جہاں میں ہماری محبت ہے ماں
سبھی چاہتے ہیں بنیں جنتی
ہمارے لیے تو یہ جنت ہے ماں
معافی نہیں شرک میں ہاں مگر
خدا کی شریکِ محبت ہے ماں
ؐماں
0
6
6 مارچ 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
ہم نے تقوی کا جلانا ہے دیا رمضان میں
فرض روزہ اس لیے رب نے کیا رمضان میں
جس کسی نے قرب رب کا پا لیا رمضان میں
بخش دو ان کو خدا نے کہہ دیا رمضان میں
متقی تم سب بنو ہے یہ تمنائے خدا
رب نے شیطاں بھی جکڑ کے رکھ دیا رمضان میں
فضیلتِ ماہِ رمضان المبارک
0
17
27 فروری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
ذوالفقار کا دشمن کو مزہ چکھانا ہے
منتظر کے آنے کا منتظر زمانہ ہے
جب امام آئیں گے حال دل سنانا ہے
قاتلانِ زہرا کا نام بھی بتانا ہے
جب ظہور ہو گا وعدہ وفا کریں گے ہم
عہد جو کیا تھا ہم نے اسے نبھانا ہے
انتظارِ امام
0
12
23 فروری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
مومنوں شعبان میں ہادی ہمارے آ گئے
فاطمہ کے صحن میں احمد کے پیارے آ گئے
اک محمد دو علی شعبان میں اترے مگر
ساتھ میں ہی فاطمہ کے گوشوارے آ گئے
قاسم و اکبر بھی غازی زینب و شبیر بھی
ہمسفر کربل کے ہیں اک ساتھ سارے آ گئے
فضیلتِ ماہِ شعبان المعظم
0
10
13 فروری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
جو بھی غازی کے در پہ جاتے ہیں
بخت اپنا جگا کے آتے ہیں
پاک غازی کے پاک روضے پر
عرش والے بھی سر جھکاتے ہیں
فرض اپنا سمجھ کے غازی کو
دینے ہم بھی سلامی آتے ہیں
قصدہ شانِ حضرت عباس علمدارؑ
0
20
12 فروری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
خدا کا دین بچانے حسین نکلے ہیں
یزیدیت کو مٹانے حسین نکلے ہیں
ہے جس زمیں پہ نبی بھی گئے تو روتے تھے
اسی کو خلد بنانے حسین نکلے ہیں
نبی کی آل بھی گھر سے نکل پڑی ہے اب
کیا تھا عہد نبھانے حسین نکلے ہیں
روانگی حضرت امام حسینؑ۔ 28 رجب المرجب کی مناسبت سے
0
9
12 فروری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
جو بھی غازی کے در پہ جاتے ہیں
بخت اپنا جگا کے آتے ہیں
پاک غازی کے پاک روضے پر
عرش والے بھی سر جھکاتے ہیں
فرض اپنا سمجھ کے غازی کو
دینے ہم بھی سلامی آتے ہیں
قصیدہ حضرت عباس علمدار ؑ
0
43
24 جنوری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
رجب کی آج تیرہ ہے علی آیا علی آیا
جہاں میں اب سخی ابنِ سخی آیا علی آیا
"بنا دی حیدرِ کرار نے تقدیر کعبے کی"
خدا کے گھر خدا کا ہی ولی آیا علی آیا
رباعی۔ حضرت امام علی علیہ السلام۔
0
97
23 جنوری 2024
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
ہمارے محمد پیارے محمد
بڑی شان والے ہمارے محمد
محمد تا قائم ہیں سارے محمد
خدا کو پیارے ہیں سارے محمد
بنی جس کے صدقے خدا کی خدائی
وہی آمنہ کے دلارے محمد
نعتِ رسولِ کریم ؐ
0
14
20 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
ہاں فلسطین بھی کشمیر بھی آباد رہے
عالمِ فانی میں ہر ملک ہی آزاد رہے
رب نے تو مذہبِ اسلام میں واضح ہی کہا
کہ یہ انسان یہاں امن کرے شاد رہے
آزادی
0
10
19 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
خود کو دنیا میں معتبر دیکھا
زندگانی کو مختصر دیکھا
در سبھی میں نے بند دیکھے پر
صرف وا ایک رب کا در دیکھا
دارِ فانی میں چھوڑ کر سب کو
عشق بھی ہم نے ان سے کر دیکھا
غزل
0
28
14 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
وہی آقا وہی مولا مقدر جو بناتا ہے
نظامِ کل جہاں کو وہ اکیلا ہی چلاتا ہے
وہ مالک آسمانوں کا زمینوں کا بھی مالک ہے
ہیں مخلوقات جتنی بھی سبھی کا ہی وہ داتا ہے
پرندوں کا چرندوں کا درندوں کا سبھی کا ہی
ہے رازق وہ خدا سب کا غذا سب کو کھلاتا ہے
حمد باری تعالیٰ
0
106
5 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
یہاں سب لوٹنے والے سخاوت کون کرتا ہے
ہیں سب مصروف دولت میں عبادت کون کرتا ہے
سبھی ظالم برابر ہیں مقابل میں نہیں کوئی
پجاری ہیں یہاں سب ہی بغاوت کون کرتا ہے
خدا کو بھول بیٹھے ہیں خدا کو ماننے والے
ہیں نافرمان خالق کے اطاعت کون کرتا ہے
کون کرتا ہے؟
1
16
5 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
سبھی ظالم سنبھل جاؤ کہ اب حق آنے والا ہے
سنو ظالم سروں کے بل تمہیں لٹکانے والا ہے
کیے تم نے مظالم جو اسی کا بدلہ لے گا وہ
یہ رتبہ شان شوکت سب سبھی کچھ جانے والا ہے
حکومت ظالمانہ جو بنا لی تم نے مغروری
یہ تخت و تاج آ کر حق اسے پلٹانے والا ہے
حق آنے والا ہے
1
15
5 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
اب تو کہنے کو کچھ بچا ہی نہیں
بنت حوا میں اب وفا ہی نہیں
سر پہ اس نے رکھی ردا ہی نہیں
بے حجابی کی انتہا ہی نہیں
تنگ کپڑوں میں ہر جگہ پھرے وہ
کچھ بھی شرم و حیا رہا ہی نہیں
حجاب
1
15
5 دسمبر 2023
موزوں
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
ابن آدم تم گنہ سب چھوڑ کر توبہ کرو
اب تو اپنا رب سے رشتہ جوڑ کر توبہ کرو
ہے اگر تم میں برائی تو سنو تم غور سے
جھوٹ غیبت حرص سے منہ موڑ کر توبہ کرو
توبہ کرو
1
14
5 دسمبر 2023
رباعی
Muhammad Abid Jaffari
@MuhammadAbidJaffari786
پیغام مرا جا کر یثرب میں صبا دینا
اک عرض مری جا کر احمدؐ کو سنا دینا
لاحق ہے مرض مجھ کو روحانی و جسمانی
بیمار بہت ہوں میں اب آپ شفا دینا
دیدار کروں تیرا دل کی یہ تمنا ہے
میں کاش ترا روضہ دیکھوں یہ دعا دینا
نعتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
1
23
معلومات