| ہم نے تقوی کا جلانا ہے دیا رمضان میں |
| فرض روزہ اس لیے رب نے کیا رمضان میں |
| جس کسی نے قرب رب کا پا لیا رمضان میں |
| بخش دو ان کو خدا نے کہہ دیا رمضان میں |
| متقی تم سب بنو ہے یہ تمنائے خدا |
| رب نے شیطاں بھی جکڑ کے رکھ دیا رمضان میں |
| رب بڑھائی اس مہینے کی فضیلت اس لیے |
| ناطقِ قرآں حسن ہے آ گیا رمضان میں |
| آنے سے قرآن کے اور ناطقِ قرآن کے |
| ہر خطا سے پاک عابد ہو گیا رمضان میں |
معلومات