| چالیس روز آکے جو در دیکھتے رہے |
| خیبر میں وہ علی سا نڈر دیکھتے رہے |
| رک کر سلام کرتے رہے مصطفی جہاں |
| اصحاب صبح شام وہ گھر دیکھتے رہے |
| تعظیم میں امام کی جب ہم کھڑے ہوئے |
| ہم کو فرشتے بھر کے نظر دیکھتے رہے |
| عباس کا لگا کے علم پھر حسین کی |
| مجلس کرائی راہ گزر دیکھتے رہے |
| عابد بجھا دیا شبِ عاشور کو دیا |
| اصحاب کا حسین جگر دیکھتے رہے |
معلومات