خدا کا دین بچانے حسین نکلے ہیں |
یزیدیت کو مٹانے حسین نکلے ہیں |
ہے جس زمیں پہ نبی بھی گئے تو روتے تھے |
اسی کو خلد بنانے حسین نکلے ہیں |
نبی کی آل بھی گھر سے نکل پڑی ہے اب |
کیا تھا عہد نبھانے حسین نکلے ہیں |
پڑی ہے دیں کو ضرورت محافظوں کی جب |
تو اپنا کنبہ لٹانے حسین نکلے ہیں |
یزید فاسق و فاجر شرابی تھا عابدؔ |
یہی تو سب کو بتانے حسین نکلے ہیں |
معلومات