مصطفی کو دیں کا رہبر مل گیا اس ماہ میں
شاہِ دیں کو سبطِ اکبر مل گیا اس ماہ میں
مصطفی اور مرتضی کو دیں مبارک آج سب
فاطمہ کو نورِ شبر مل گیا اس ماہ میں
عرش والے فرش والے آ رہے ہیں خوش نظر
مومنوں کو ابنِ حیدر مل گیا اس ماہ میں
دشمنانِ مصطفی نے طعن ابتر کا دیا
تو جوابِ طعنِ ابتر مل گیا اس ماہ میں
خوش گھرانہ مصطفی کا آج عابد ہو گیا
مجتبی مصداقِ کوثر مل گیا اس ماہ میں

0
15