| ہے مصطفی کے دین کا سردار لا الہ |
| اور ساتھ مرتضی ہیں مدد گار لا الہ |
| اسلام کو بچانے کی خاطر حسین نے |
| نیزے کی نوک پر کیا تکرار لا الہ |
| سہتا رہا ہے قید کی سب مشکلیں مگر |
| پڑھتا رہا ہے طوق میں بیمار لا الہ |
| لوٹی ردائے زینب و کلثوم کی مگر |
| کہتی رہی ہیں قید میں ہر بار لا الہ |
| عابد امامِ وقت کے آنے کی دیر ہے |
| پھر ہر زباں پکارے گی صد بار لا الہ |
معلومات