یہاں سب لوٹنے والے سخاوت کون کرتا ہے |
ہیں سب مصروف دولت میں عبادت کون کرتا ہے |
سبھی ظالم برابر ہیں مقابل میں نہیں کوئی |
پجاری ہیں یہاں سب ہی بغاوت کون کرتا ہے |
خدا کو بھول بیٹھے ہیں خدا کو ماننے والے |
ہیں نافرمان خالق کے اطاعت کون کرتا ہے |
امیروں کی یہ دنیا ہے غریبوں کا نہیں کوئی |
غریبوں اور بےکس سے محبت کون کرتا ہے |
ابھی بھی وقت ہے عابد چلو رب کو کرو سجدہ |
سوا رب کے گنہ گاروں پہ رحمت کون کرتا ہے |
معلومات