فاطمہ کی لاڈلی کی بےبسی دیکھی گئی |
کربلا سے شام تک بنتِ علی دیکھی گئی |
شام والوں نے ستایا ہے نبی کی آل کو |
شامیوں کی شام میں بے غیرتی دیکھی گئی |
شام تک زینب کے خطبوں کی گرج کے ساتھ ہی |
خطبہِ عابد کی ہر سو روشنی دیکھی گئی |
بھائی کی محنت بچانے کے لیے بنتِ علی |
مجمعِ اغیار میں بھی بولتی دیکھی گئی |
شام اور کوفہ میں عابدؔ مصطفی کی آل پر |
پتھروں کی اور بارش آگ کی دیکھی گئی |
معلومات