صف عزا کی بچھ گئی گھر گھر علی مارے گئے |
رو رہے ہیں آج بحر و بر علی مارے گئے |
ہائے فاتح خندق و خیبر علی مارے گئے |
ہر طرف ہے حشر کا منظر علی مارے گئے |
وار ملجم نے سرِ اقدس پہ کیا تلوار سے |
مسجدِ کوفہ ہے خوں میں تر علی مارے گئے |
زینب و کلثوم پر ہائے یتیمی چھا گئی |
روتے ہیں شبیر اور شبر علی مارے گئے |
دس محرم سے نہیں کم آج کا عابدؔ یہ دن |
مومنوں ماتم کرو رہبر علی مارے گئے |
معلومات