گھر بار لٹایا ہے عمران و خدیجہ نے
دیں خون سے سینچا ہے عمران و خدیجہ نے
آغازِ رسالت سے اعلانِ امامت تک
ہر ساتھ نبھایا ہے عمران و خدیجہ نے
شعبِ ابی طالب میں غمگین محمد کو
تنہا نہیں چھوڑا ہے عمران و خدیجہ نے
سب کچھ ہی لٹا دینا اسلام بچا لینا
ایثار سکھایا ہے عمران و خدیجہ نے
آغاز سے ہی عابدؔ اسلام کو مشکل سے
پروان چڑھایا ہے عمران و خدیجہ نے

0
15