کوثر کی اتری آج وہ تفسیر دیکھئے
حسنِ حسن کے جلووں کی تنویر دیکھئے
اک ہاشمی جمال رخِ مجتبی پہ ہے
ہم شکلِ مصطفی کی وہ تصویر دیکھئے
زہرا کے گھر ہے ناطقِ قرآن آ گیا
زہرا ہیں خوش بہت درِ تطہیر دیکھئے
ابتر کے طعن میں ہی حسن مجتبی ملے
دشمن شکست کھا گئے تدبیر دیکھئے
عابد منا رہا ہے خدا جشنِ مجتبی
زہرا کے نورِ عین کی توقیر دیکھئے

0
11