پیغام مرا جا کر یثرب میں صبا دینا |
اک عرض مری جا کر احمدؐ کو سنا دینا |
لاحق ہے مرض مجھ کو روحانی و جسمانی |
بیمار بہت ہوں میں اب آپ شفا دینا |
دیدار کروں تیرا دل کی یہ تمنا ہے |
میں کاش ترا روضہ دیکھوں یہ دعا دینا |
مانا ہے کہ عاصی ہوں تقدیر مری میں تو |
دیدارِ نبی لکھ کر قسمت کو جگا دینا |
دہلیزِ نبی پر میں اک بار چلا جاوں |
پھر مجھ کو ہمیشہ ہی اس در پہ سلا دینا |
محشر میں سجے گا جب دربار رسالت کا |
قدموں میں محمد کے اک بار بٹھا دینا |
تلخیِ جہنم سے عابد کو بچا اے رب |
صدقے میں محمد کے جنت میں جگہ دینا |
معلومات