| خدا کی عطا کردہ نعمت ہے ماں |
| جہاں میں ہماری محبت ہے ماں |
| سبھی چاہتے ہیں بنیں جنتی |
| ہمارے لیے تو یہ جنت ہے ماں |
| معافی نہیں شرک میں ہاں مگر |
| خدا کی شریکِ محبت ہے ماں |
| عطائیں بہت ہیں خدا کی مگر |
| سبھی سے بڑی رب کی دولت ہے ماں |
| نہیں مشکلیں ان پہ آتی کبھی |
| رہے دیر تک گر سلامت ہے ماں |
| دعا رب سے عابدؔ کروں میں یہی |
| سلامت رہے گھر کی برکت ہے ماں |
معلومات