سبھی ظالم سنبھل جاؤ کہ اب حق آنے والا ہے
سنو ظالم سروں کے بل تمہیں لٹکانے والا ہے
کیے تم نے مظالم جو اسی کا بدلہ لے گا وہ
یہ رتبہ شان شوکت سب سبھی کچھ جانے والا ہے
حکومت ظالمانہ جو بنا لی تم نے مغروری
یہ تخت و تاج آ کر حق اسے پلٹانے والا ہے
کرو تم ظلم جتنے بھی مگر سن لو سبھی ظالم
مظالم روکنے والا حکومت لانے والا ہے
ہے رب کا فیصلہ عابدؔ کہ باطل کو تو مٹنا ہے
ہے دنیا منتظر جس کی وہ مہدیؑ آنے والا ہے

18