Circle Image

MD Gulzar

@Gulzar

رضاۓالہی

دلِ ناتواں کو یہ کیسے بتاؤں
فدا ہے وہ جس پر وہی بے وفا ہے
نہیں رازداں ہے کوئی اس جہاں میں
حقیقت ہے خاکی سبھی بے وفاہے
اےپیارےیہ کُن کی ہے محتاج دنیا
یہاں دل لگی تو جفا پے جفا ہے

9
ہےیہ مسجدعائشہ اک علم وفن کی انجمن
جام حکمت کا پلاتی ہے یہ علمی انجمن
ایک بزم فکر وفن ہےفکرِحق ا س کا مشن
مکتبوں میں ہےیہ مکتب دین احمدکا چمن
فیض اس کا کوبہ کو ہو چار سو یارب فگن
ہر جگہ اب ہو عیا ں اے عائشہ تیرا مشن

0
10
الوداع اے سال ہفتم الوداع اے جانِ جاں
ہو رہے ہیں دور ہم سےکیوں ہمارے مہرباں
جن کی آمد سے معطر تھا شمال و میمنہ
ان سے ملتی تھی ہمیں ہر صبح اک علمی فضا
کتنا د لکش روح پرور تھا ہمارا میکدہ
ہم کہاں پائیں گے ایسے علم و فن کے پاسباں

0
70
الوداع اے سال ہفتم الوداع اے جانِ جاں
ہر گل و بلبل ہیں نالاں تیری فرقت پہ یہاں
میکدوں میں میکدہ یہ خوب سے ہے خوب تر
جام حکمت کا ملاجو خوب سے ہے خوب تر
اب جدائی کا یہ موسم پرالم ہے کس قدر
ذرہ ذرہ انجمن کا آج ہے محو فغاں

0
51
تڑپتے ہیں بچے کے پانی کہاں ہیں
یہیں میکدہ تھا پہ ساقی کہاں ہیں
لپٹ کے لہو سے یہ کہتی ہیں مائیں
میرے نو نہالوں کے قاتل کہاں ہیں
نظر ڈھونڈتی ہے مکین و مکاں کو
چمن کے عنا دل آقا رب کہاں ہیں

23
دعا دو ا سے بھی نہ دےگردوا وہ
ہیں قاتل بُرےسب ہےلیکن جدا وہ
مرے مہر باں کو کہو مت برا تم
لہو لے لےپھر بھی نہ دےگردعاوہ
یہی رسم الفت ہے پیارےجہاں کا
محب چاہےہردم !! رہے گر خفا وہ

0
19
ہرگل وبلبل پہ طاری کیوں ہےاب آہ وفغاں
میکدہ سارے کا سارا آج ہے ما تم کناں
جن کی رخصت قوم کا ہے بالیقیں اک سانحہ
ہو سہن کیسے ہمیں ان کی جدائی جان جاں
فیض سے جن کے منور تھا ہمارا کارواں
تھےمیرےحضرت قمراس دین حق کےپاسباں

0
28
خدا کا فضل ہے یہ گلستاں تزئینِ قرآں کا
یہاں کا ذرہ ذرہ نغمہ خواں تزئینِ قرآں کا
تلاوت میں حلاوت ہو اسی کی مشق ہوتی ہے
مشن ترتیلِ قرآں ہے یہاں تزئینِ قرآں کا
فدا ہاں جان و دل کر کے سجایا ہے اِسے جس نے
یقیناً ہے وہی روحِ رواں تزئینِ قرآں کا

13
جوہیں با مسمی وہ صلے علی ہیں
وہ احمد محمد وہ صلے علی ہیں
کہ سورج سےروشن ہےچہرہ نبی کا
ہے مثل قمر خوب چہرہ نبی کا
تناسب بدن کا تھا کیاجسم اطہر
کشادہ جبیں رنگ گورا نبی کا

31
زمیں تیری زماں تیرا یہ قدرت ہے عیاں تیری
تورب ہے کل جہاں کااور ہستی لامکاں تیری
گناہوں سے خطاؤں سے عبارت ہے تیرا بندہ
ہلاکت سے بچا مولی طلب ہے بس رضا تیری
پھنساہوں نفس کی ظلمت میں دم گھٹنےکوہےیارب
ہے کافی میری بخشش کو تو اک نظر اماں تیری

27
یا خدا یا خدا یا خدا یا خدا
سن لےمیری صدا سن لے میری دعا
میں ہوں خاطی بڑا میں ہوں عاصی بڑا
پھربھی بخشش کوبس تو ہے کا فی خد ا
بےخطر ہوں چلا جا نب کا رواں
ہو نگاہِ کرم ہر طرف ہے خزاں

0
44
جوہوا سو ہوا اب نہیں کرنا
کرچکے ہم خطا اب نہیں کرنا
بات دل کی ہے دل میں دفن کرنا
ہر کسی سے وفا اب نہیں کرنا
تُرش روئی سکھایا ہے تم ہی نے
مل کےپھر گفتگو اب نہیں کرنا

27
یاد آئے تو آئے قیا مت کیوں ہے
زندگی غم سےتجھ کو شکایت کیوں ہے
آشیاں چھوڑ کر گر کوئی خوش ہے تو
دل تجھےجانےوالےسےرفاقت کیوں ہے
جلتی ہے شمع پروانہ سے ملنے کو
جانے! پروانہ کوپھربغاوت کیوں ہے

28
دردِ دل سوزِ جاں اب لئے پھر رہے ہیں
زخم کھا کے بھی پھر ہم جئے جا رہے ہیں
با دہ کش میکدہ سے ہا ں بیز ا ر ہو کر
دشمنِ جان و دل خود بنے جا رہے ہیں
شکوہ لب پہ نہیں اب ہمارے ذرا بھی
بس محبت کی خا طر لُٹے جا رہے ہیں

0
1
56
جوچاہوصَرف کردو اس کے پیچھے زندگی ساری
جو شیئ رب کی نہیں ہوتی تمہاری ہونہیں سکتی
سنا ہے خو ب چر چا حسن کا لیکن یہی جا نا
مسا فر لوگ ہیں اِن میں وفا ئی ہو نہیں سکتی
یہاں پیشِ نظر سب کے مفاداپناہے اےساقی
بنا مطلب کے حاصل خیر خوا ہی ہو نہیں سکتی

2
91
ہم ہیں عا شق ہماری ہے معشوقہ چا ئے
دل ربا اور ہما ر ی ہے محبو بہ چا ئے
درد سر کی دوا را حتِ قلب وجا ں ہے
پُر اثر روح افزاں ہماری ہےمحبوبہ چائے
گر حلا و ت حرا رت ہو کپ بھی لبا لب
پیجئے پھر ہما ر ی یہ مشر وبہ چا ئے

26
مجھے بھی تیراغم تجھے بھی میرا غم
یہی ہے محبت یہی خوئے آدم
محبت ہے لازم جو ہو عقل سالم
اسی سے نمایا ں ہے اولاد آدم
ملے بن محبت جسے کوئی دولت
وہ دولت بھی پا کر ہے محروم عالم

0
47
اٹھو تم خموشی کو توڑو جیالو
رہی نسلی باقی تو بھی نام ہوگا
ابھی ظالموں کا ہے لشکر حکومت
تم ہی سے بپا ان میں کہرام ہوگا
چلا کب ہے سِکَّہ کے چل جائے گااب
ہلاکت ہی پھر ان کا انجام ہوگا

1
62
لکھوں گر حقیقت بھی توجرم ہوگا
بیاں کذب کردوں بھی توظلم ہوگا
اٹھو تم خموشی کو توڑو جیالو
رہی نسلی باقی تو بھی نام ہوگا
غنیمت ہے پیلو یہ جام شہادت
سداقوم پہ تیرا انعام ہوگا

0
55
حقیقت ہے گلا شکوہ محبت میں نہیں اچھا
مرے ہمدم دغا کا ذ کر الفت میں نہیں اچھا
ادب ہےکہ ہوجب تکرار آپس میں تو چپ رہنا
محبت کو غلط کہنا محبت میں نہیں اچھا
سبھی رنج و ألم سہنا شر اب غم بھی پی لینا
سنوآہ و بکا کچھ بھی رفا قت میں نہیں اچھا

0
70
عمل میں ہو نہ ہو اسٹیٹس خو ب ا چھا ہو
ر ہے د ل گند ہ تو کیا شیشہ خو ب اچھا ہو
تیری حالت پہ ماتم ہو یہ کیسی سوچ ہے تیری
تجھے بس فکر اتنی ہے اسٹیٹس خو ب اچھا ہو
ازوقلم : محمد گلزار (ولی )

0
37