یا خدا یا خدا یا خدا یا خدا
سن لےمیری صدا سن لے میری دعا
میں ہوں خاطی بڑا میں ہوں عاصی بڑا
پھربھی بخشش کوبس تو ہے کا فی خد ا
بےخطر ہوں چلا جا نب کا رواں
ہو نگاہِ کرم ہر طرف ہے خزاں
علم کے نو ر سے کردے ہرسُوضیا
ہو مجھے بھی عطا وصف عالی تیرا
بس گئی ہے بدی جسم و جاں ہرجگہ
مرضِ مہلک سے تو دے مجھے بھی شفا
چھوڑ کر در تیرا ظلم خود پہ کیا
نور حق سے خدا بخش دے تو جلا
ہر گھڑی میں کروں ذکر صلےِّ علیٰ
ہر نَفَس ہو میرا ذکرِ رب سے ہَرا
صبح بھی شام بھی بس یہی التجا
دوجہاں میں ملے ہم کو تیری رضا
طرز حسان کا دے مجھے بھی ذرا
سن لے گلزار کی مختصر سی دعا
ازقلم : محمد گلزار ( ولی)

0
44