مجھے بھی تیراغم تجھے بھی میرا غم |
یہی ہے محبت یہی خوئے آدم |
محبت ہے لازم جو ہو عقل سالم |
اسی سے نمایا ں ہے اولاد آدم |
ملے بن محبت جسے کوئی دولت |
وہ دولت بھی پا کر ہے محروم عالم |
یہ انسان مشتق ہے خود انسیت سے |
نہ ہو اس کو کیوں پھر تمنائے ہمدم |
ہےارض و فلک پر محبت کا چرچہ |
خدا کی محبت کا مظہر ہے عالم |
محبت ہی ہے وجہ تکریم آدم |
محبت کا تحفہ ہے تعلیم آدم |
ہَوَس کو جو دیتے ہیں نامِ محبت |
وہ خصلت کے بدتر ہیں مثل ارقم |
خلوص و وفا ہے محبت کا مطلب |
محبت کا باغی ہے بدنام عالم |
ہو دل کی حکومت جو دل پہ کسی کے |
یہی ہے محبت یہ مقصود آدم |
ہو گلزار کیوں نہ محبت کا عادی |
محبت سے مقبول ہے فرد آدم |
ازقلم✍: محمد گلزار۔ (ولی) |
معلومات