جوہیں با مسمی وہ صلے علی ہیں |
وہ احمد محمد وہ صلے علی ہیں |
کہ سورج سےروشن ہےچہرہ نبی کا |
ہے مثل قمر خوب چہرہ نبی کا |
تناسب بدن کا تھا کیاجسم اطہر |
کشادہ جبیں رنگ گورا نبی کا |
مبارک تبسم وہ پیاری ادائیں |
کیاسر مگیں نَین عمد ہ نبی کا |
قدم کے تلے جیسے لپٹی زمیں تھی |
خدا جانے کیسا ہے رتبہ نبی کا |
کہ اخلاق وکردار اعلی ہیں سب سے |
خدا نےبنایا ہے اسوہ نبی کا |
سخاوت شجاعت کا دریا بہاتے |
کبھی " لا " نہیں تھامقولہ نبی کا |
سبھی غمزدہ کی وہ آہوں کو سنتے |
ضعیفوں کی نصرت تھا شیوہ نبی کا |
لبوں کی ہاں جنبش سے موتی بکھرتے |
نفع بخش سب ہے مقولہ نبی کا |
حیا کا لبادہ بھلائی کا جذبہ |
کیا عفو تھا اللہ اللہ نبی کا |
فصاحت بلاغت کا چشمہ بہاتے |
انوکھا انوکھا ہے جملہ نبی کا |
لطافت پہ قرباں صحابہ ہیں سارے |
بہت پرکشش تھا وہ خطبہ نبی کا |
تواضع ہے اعلی ہے کیا بے نیازی |
ہر ایک طرز ہے خوب سادہ نبی کا |
یہودی جو آیا تھا قرض اپنا لینے |
مسلماں بنایا ہے جلسہ نبی کا |
یہ ہے فیض درسِ نسیمی کا ثمرہ |
فدائی ہیں یہ اور شیدا نبی کا |
دے گلزار کو طرزِ حسان مولی |
نہ چھوٹے کبھی مجھ سے کوچہ نبی کا |
ازقلم : محمد گلزار (ولی) |
معلومات