دلِ ناتواں کو یہ کیسے بتاؤں |
فدا ہے وہ جس پر وہی بے وفا ہے |
نہیں رازداں ہے کوئی اس جہاں میں |
حقیقت ہے خاکی سبھی بے وفاہے |
اےپیارےیہ کُن کی ہے محتاج دنیا |
یہاں دل لگی تو جفا پے جفا ہے |
فنا اس کو لازم ہے سب حسن فانی |
عجب فلسفہ ہے یہ دنیا دغا ہے |
محبت کے قابل اگر ہوتی دنیا |
تو کیوں جسم سےروح ہوتی جدا ہے |
ہو گلزار کو عشق تجھ سے خدا یا |
نہیں اور کسی میں خلوص و وفا ہے |
ازقلم محمد گلزار ولی دربھنگوی |
معلومات