جوچاہوصَرف کردو اس کے پیچھے زندگی ساری
جو شیئ رب کی نہیں ہوتی تمہاری ہونہیں سکتی
سنا ہے خو ب چر چا حسن کا لیکن یہی جا نا
مسا فر لوگ ہیں اِن میں وفا ئی ہو نہیں سکتی
یہاں پیشِ نظر سب کے مفاداپناہے اےساقی
بنا مطلب کے حاصل خیر خوا ہی ہو نہیں سکتی
تقا ضہ حُسنِ ظن کا ہے سبھی کو پا رسا سمجھو
مگر ظن پہ یقیں کر نا دا نا ئی ہو نہیں سکتی
یہ دنیا کا ر خانہ ہے فنا لا زم یہاں سب کو
کرو رب سے محبت تم جد ا ئی ہو نہیں سکتی
حقیقت جا ن کر گلزار ہم ہر بات کہتے ہیں
کرے جوعشق اس کی پھر رہائی ہو نہیں سکتی
ازقلم : محمد گلزار (ولی)

2
91
رباعی چار مصرعوں یا دو اشعار پہ مشتمل ایک قطعہ ہوتا ایک خاص وزن اور اسلوب میں - یہ چھ مصرعے رباعی نہیں ہیں -

"جو شیئ رب کی نہیں ہوتی تمہاری ہونہیں سکتی "
یہ بتائیں کہ کائنات میں ایسی کون سے شئے ہے جو رب کی نہیں ہوتی؟


سنا ہے خو ب چر چہ حسن کا لیکن یہی جا نا
چرچہ الف سے ہوتا ہے - چرچا

مسا فر لوگ ہیں ان میں وفا ئی ہو نہیں سکتی
وفائی اردو میں کوئی لفظ نہیں ہوتا -
ویسے یہ خیال بہت اچھا ہے اور نیا ہے - اس کو صحیح کر کے لکھیں -

یہاں پیشِ نظر سب کے مفاداپناہے اےساقی
بنا مطلب کے حاصل خیر خوا ہی ہو نہیں سکتی

میرے پیشِ نظر اپنا کوئی مفاد نہیں ہے آپ ہی کی خیر خواہی مطلوب ہے :)

0
بصد احترام آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے متنبہ کیا فجزاكَ اللّٰه‎ خیرا
آپ سے مزید بہت سے نیک توقعات ہیں۔

0