تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
10 اکتوبر 2024
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
لہو سے سیر حافظ کی نظر کیسے ہو سکتی ہے
تمنا قتلِ انساں کی ہنر کیسے ہو سکتی ہے
یہاں پر اپنے ہی تو مخبری کرتے ہیں اپنوں کی
نہیں ایسا تو دشمن کو خبر کیسے ہو سکتی ہے
چراغوں کو جلانے والے اپنوں سے پریشاں ہوں
وہاں خود ہی بتاؤ تم سحر کیسے ہو سکتی ہے
نفرت اس قدر کیسے ہو سکتی ہے
1
13
9 اکتوبر 2024
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
کبھی زندگی نما ایک گھڑی کی مسکراہٹ
کبھی نقشہِ وفا ایک گھڑی کی مسکراہٹ
کوئی بار بار گہرا کرے وہ حسین احساس
کہ خوشی کی ہے جگہ ایک گھڑی کی مسکراہٹ
وہ بہشت کی بھی قیمت پہ کبھی نہ دوں کسی کو
وہ سکوں بھری ادا ایک گھڑی کی مسکراہٹ
ایک گھڑی کی مسکراہٹ
0
18
19 دسمبر 2022
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
مدتوں اندر کی الجھن کو ہی سلجھایا نہیں
تھی سُدھا آگے امرتا پیچھے نمٹایا نہیں
ہم نے احساسات ہی پائے ہیں "ساحر" کی طرح
کیوں کسی جانِ غزل کو ہم نے اپنایا نہیں
اس کی یہ خوبی ہمیشہ ہی ہمیں اچھی لگی
خوبصورت ہے کبھی اس پر وہ اترایا نہیں
جو جہاں بھی حسن دیکھا شعر وہ ہم نے کیا
0
55
19 دسمبر 2022
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
کون تم بن جچے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے
سِحر تیرا چلے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے
اس کی موجودگی سے لیجیے احساسِ طرب
جانے پھر کب ملے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے
بے تکلفی نہ دکھاؤ بڑا شاطر ہے سماج
وہ ہمیں دیکھ لے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے
ہم ہیں اعجاز رواجوں کو جو دیتے ہیں فروغ
0
84
19 دسمبر 2022
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
مُحبت دیں کسی کو تو مُحبت خود بھی پائیں ہم
مُحبت کوئی لوٹائے تبھی خود کو لُٹائیں ہم
عیاں ہوں جتنے ہیں پِنہاں تِری ترکیب کے پہلو
تمنّا ہے کہ روٹھو ہم سے پھر تم کو منائیں ہم
ہزاروں ہیں امنگیں جن کی یکجائی فٙقٙط تم ہو
مگر آدیش ہے تقدیر کا تجھ کو گنوائیں ہم
ہزاروں ہیں امنگیں جن کی یکجائی فقط تم ہو
0
43
19 دسمبر 2022
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
تم میسر ہو لگا جیسے یہی کافی ہو
مل بھی جاؤ گے نہ اتنی بھی غلط فہمی ہو
بات تجھ سے نہ ہو تو کچھ کمی سی رہتی ہے
روح میں چاشنی کی جیسے جگہ خالی ہو
جسم سے ہٹ کے تجھے دیکھا تو احساس ہوا
کوئی ہو عکسِ خدا، صورتِ یزدانی ہو
تم میسر ہو لگا جیسے یہی کافی ہو
0
114
19 دسمبر 2022
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
ناکامی کو یُوں زیست اچانک ہی نہیں دی
ہم نے بھی توجہ اسے اب تک ہی نہیں دی
خود اپنے ہی ہاتھوں سے انہیں قتل کیا ہے
خوابوں کو کہ حالات کی دیمک ہی نہیں دی
اک خوف نے مرنے نہ دیا میرا تذبذب
کھُل جاتا وہ در پر میں نے دستک ہی نہیں دی
ناکامی کو یُوں زیست اچانک ہی نہیں دی
0
71
11 دسمبر 2022
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
تے فیر سوچ آئی ہُن تیرے نال ہوندا
جد شعر میں لخن بوّاں دیں خیال مینوں
کج کیمیا تری کج زلفاں دے مصرعے ہون
تد تیرے سنگ غالب تے میر نُوں پڑھاں میں
تشریح ہووے مشکل تے تیرے آسرے ہون
جس ویلے شعر لِخدا میں ایہہ خیال آندا
تے فیر سوچ آئی ہُن تیرے نال ہوندا
0
52
25 مارچ 2022
رباعی
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
پیکر بھی ہے ایسا جو نصابوں میں ملے
خوشبو کا بدن وہ جو گلابوں میں ملے
تُو آ ابھی چُھوٹے جاں خرابوں سے مری
مرتی ہوئی زندگی خرابوں میں ملے
فردوس میں ہو وہ رنگ شاید کہ نہ ہو
اب رنگِ حیات جو شبابوں میں ملے
وہ شخص کہ جو فقط کتابوں میں ملے
0
61
25 مارچ 2022
تصحیح
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
وہ شخص کہ جو فقط کتابوں میں ملے
0
101
13 مارچ 2022
قطعہ
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
زباں سے صنفِ شعری سے مجھے یکساں محبت ہے
کہ اُردو اور لکھنی سے مجھے یکساں محبت ہے
یہاں لاہور میں اقبال ہیں دلی میں ہیں غالب
تبھی لاہور و دلی سے مجھے یکساں محبت ہے
تبھی لاہور و دلی سے مجھے یکساں محبت ہے
0
66
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
دل میں ٹھہر جاتا وہ اگر تو بہت اچھا ہوتا
خالی نہ کرتا اپنا ہی گھر تو بہت اچھا ہوتا
ہوئی بچھڑنے کی بات آنسو نہ روکے آنکھوں نے
ہوتا نہ یونہی ذکرِ ہجر تو بہت اچھا ہوتا
ایسے ہیں اس کے شاید ازل سے ہی ہم تو اس کے تھے
ہوتی نہ یہ ہستی بے اثر تو بہت اچھا ہوتا
Ghazal
0
144
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
تب کوچہِ جاناں کو ہمیں جانا اچھا لگا
خوشیوں سے وہاں پھولے نہ سمانا اچھا لگا
جب کوچہِ جاناں کو چلے دھڑکن ہو گئی تیز
پھر زور سے دل کا شور مچانا اچھا لگا
ہر شخص سے پوچھا باقی سفر کتنا ہے ابھی
دیوار کا ہم سے باتیں بھی کرنا اچھا لگا
Ghazal
0
90
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
زیست کو جینا ہے تو سفرِ بے معنی چھوڑ دے
سوچ سکتا ہے کہ تُو اپنی یہ ڈگری چھوڑ دے
بھوک اس میں ہے عطش اس میں ہے خلوت اس میں ہے
دوستوں کا کہنا ہے تُو شاعری ہی چھوڑ دے
اس کی طاقت ہوں میں میرا دل یہ کہتا ہے مجھے
عقل لیکن مجھ کو کہتی ہے یہ لڑکی چھوڑ دے
Ghazal
0
70
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
اقرار کی حقیقت کا اپنا ہی مزہ ہے
انکار کی شرارت کا اپنا ہی مزہ ہے
حاصل کبھی کسی دن میں اس کو کر ہی لوں گا
ناکام تو ہے حسرت کا اپنا ہی مزہ ہے
محبوب دیکھے دیوانے کو تباہ ہوتے
شاہانہ سی رعونت کا اپنا ہی مزہ ہے
Ghazal
0
72
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
میری کہانی سنو گے تو قسم سے رو گے
جیسے جیا میں جیو گے تو قسم سے رو گے
سہتے ہوئے غم میں نے آنسو نہ بہنے دیے
تم گر یہی غم سہو گے تو قسم سے رو گے
مجھ کو جلایا ہے دردِ ہجر کی آگ نے
گر ایسے تم بھی جلو گے تو قسم سے رو گے
Ghazal
0
94
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
گلوں کو مسکراہٹ نے تِری کھلنا سکھایا ہے
گلابوں کی مہک کو جسم نے جینا سکھایا ہے
سبھی کو ہی بتاتا پھرتا تھا یہ اپنی گہرائی
سمندر کو تِری آنکھوں نے ہی ٹِکنا سکھایا ہے
تھی تپشِ خور مژگاں میں جبیں نے مہ کیا روشن
سو زلف و گال نے دن رات کو ملنا سکھایا ہے
Ghazal
0
98
26 مارچ 2021
غزل
ڈاکٹر اعجاز
@drijaz
عقل دل سے ہر دم لڑے ہائے اللہ میں کیا کروں
خود سے میری کیسے بنے ہائے اللہ میں کیا کروں
فاصلہ بھی رکھتا ہوں میں مختصر سی کرتا ہوں بات
عیب کیسے میرا چھپے ہائے اللہ میں کیا کروں
گر پکاروں جو نام سے نہ تغیر آئے نظر
پرتکلف ہی وہ رہے ہائے اللہ میں کیا کروں
Ghazal
0
98
معلومات