| کون تم بن جچے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے |
| سِحر تیرا چلے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے |
| اس کی موجودگی سے لیجیے احساسِ طرب |
| جانے پھر کب ملے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے |
| بے تکلفی نہ دکھاؤ بڑا شاطر ہے سماج |
| وہ ہمیں دیکھ لے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے |
| ہر حوالے میں محبت کے زیادہ تم ہو |
| کوئی ناحق جلے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے |
| ہم ہیں اعجاز رواجوں کو جو دیتے ہیں فروغ |
| ہم ہیں کیا یہ کھلے گا اتنی بھی کیا جلدی ہے |
معلومات