Circle Image

اسامہ گلزار | Usama Gulzar

@UsamaGulzar

Usama Gulzar Poetry | اسامہ گلزار کی شاعری

کوئی تو دیکھے مِری آنکھ میں اترے غم کو
کوئی ہمدرد مِرے درد کو بانٹے آ کر
ہم سفر کوئی مِرے ساتھ چلے چار قدم
پاؤں سے کوئی نکالے مِرے کانٹے آ کر

0
51
اگرچہ رنج و الم سے نمٹ نہیں سکتے
بکھر تو سکتے ہیں رستے سے ہٹ نہیں سکتے
اذیتوں سے ڈریں بھی تو کیا کِیا جائے؟
کہ راہِ عشق سے واپس پلٹ نہیں سکتے
محبتوں کے دیے کو جلائے رکھتے ہیں
اندھیری راہوں میں راہی بھٹک نہیں سکتے

0
73
ایک ہی خاک سے اٹھے ہوئے دو جسم جنھیں
ایک دن ایک ہی مٹی میں سما جانا تھا
ایک ہی راہِ اذیت کے مسافر تھے جنھیں
اپنا دن رات محبت میں لٹا جانا تھا
اس کی بستی سے بہت دور بسیرا تھا مِرا
دونوں شہروں میں کئی دن کا سفر پڑتا تھا

0
112
فاروق بن کے کفر کو لرزاں کرے کوئی
اس امتِ رسول کو یکجاں کرے کوئی
اس دن تو اُس بیچارے کو کھانا نصیب ہو
پسرِ غریبِ شہر کو شاداں کرے کوئی
کوئی تو عیدِ قرباں کے حق کو ادا کرے
دل سے تمام نفرتیں قرباں کرے کوئی

0
59
حاکمِ شہر نے اعلان کیا ہے، سن لو!
ہر کھرا شخص یہاں ٹوک دیا جائے گا
جھوٹ لّکھو گے تو آزاد رہو گے لیکن
سچ کے لکھنے پہ قلم روک دیا جائے گا

51
ہم کسی کام سے جب اس کے نگر جائیں گے
چند اک روز بہانے سے ٹھہر جائیں گے
گزرے لمحوں کی طرح تم بھی چلے جاؤ گے
اپنے خوابوں کی طرح ہم بھی بکھر جائیں گے
ہم تجھے دیکھنے کو حد ادب سمجھیں گے
پھر ترے عشق میں ہر حد سے گزر جائیں گے

114
انسان کو انساں کے برابر نہیں کہنا
کہتے ہیں ستم گر کو ستم گر نہیں کہنا
رنجش میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافر
یاری میں تو کافر بھی کافر نہیں کہنا
ہم لوگ تو ظالم کو برا منھ پہ کہیں گے
یہ کام تمھارا ہے کہ منھ پر نہیں کرنا

0
67
اپنا بھی نہیں ہوش اسے کام کے وقت
روٹی جو لے جانی ہے اسے شام کے وقت
دن بھر کی تھکن سے جو ہوا چور تو پھر
فٹ پاتھ پہ سوتا ہے وہ آرام کے وقت

40
بہت دور دنیا سے پردہ نشیں ہوں
میں مدفون مٹی کے نیچے کہیں ہوں
میں دنیا کے رنگوں میں کھویا ہوا تھا
مگر اب اندھیرے مکاں کا مکیں ہوں
سمجھ میں نہ آئی جہاں کی حقیقت
مرا وہم تھا میں بہت ہی ذہیں ہوں

151
لاکھوں ماؤں کے بیٹوں کا خون بہایا جاتا ہے
پھر جا کر یہ پیارا پاکستان بنایا جاتا ہے
پاکستان کی خاطر اپنا سارا مال لٹایا تھا
لیکن اب تو سال بہ سال یہ دیس لٹایا جاتا ہے
لالچ میں کرسی کے جنرل بھاگے بھاگے آتے ہیں
منصب کے چکر میں ایسا شور مچایا جاتا ہے

57
ہر کسی سے اپنے غم کو میں چھپاتا ہوں مگر
اپنے دل کا حال میں تجھ کو سناتا ہوں مگر
جانتا ہوں میں کہ وہ اس کے ذرا قابل نہیں
اس پہ کر کے میں یقیں سب کچھ بتاتا ہوں مگر
دشمنوں کی دشمنی سے ڈر نہیں لگتا مجھے
دوستوں کی دوستی سے خوف کھاتا ہوں مگر

107
عید خوشیاں بانٹنے پھر، اے مسلماں! آگئی
تیرے دل میں تازہ کرنے پھر سے ایماں آگئی
مفلسوں کے گھر میں بھی ہوگا خوشی کا اب سماں
غم زدہ چہروں کو کرنے پھر سے شاداں آگئی
جانور کی بھی یہ قربانی ضروری ہے مگر
نفرتیں قرباں کرو سب عیدِ قرباں آگئی

74
آؤ تمہیں سناؤں میں اک بابا جی کی بات
ظلم کیے تھے جس کے اپنے خوں نے اس کے ساتھ
جس اولاد کے واسطے اس نے جھیلے تھے صدمات
ایک کیے تھے جن کے واسطے اس نے دن اور رات
جب بابا جی پر آئے تھے بڑھاپے کے لمحات
بھول گئے بچے بھی اپنے والد کے مقامات

149
عطا کر سمجھ مجھ کو قرآن کی
محمد پیارے کے فرمان کی
کفییت توں ایسی دے ایمان کی
چلے چال کوئی نہ شیطان کی
توں حالت بدل دلِ نادان کی
حیا مجھ کو دے دے تو عثمان کی

63
کوئی کیسے چھوڑ کے جائے گا
جب ساتھ کوئی آباد نہیں
وہاں کون کسی کو بھولے گا
جہاں کوئی کسی کو یاد نہیں

105
یہاں روز تماشہ ہوتا ہے
پر حاکم چین سے سوتا ہے
یہاں عزت لوٹی جاتی ہے
پر شرم نہ ان کو آتی ہے
ہیں پٹیاں ان کی آنکھوں پر
اور سامنے ان کے اندھیرے ہیں

118
وہ گھر سے جو اپنے نکلنے لگے ہیں
تو حالات اپنے بدلنے لگے ہیں
سو اب ان کا ہر روز دیدار ہوگا
کہ دن اب ہمارے بھی ڈھلنے لگے ہیں
ہوئی دل لگی جس کے دل کو کسی سے
کبھی پھر نہ وہ دل سنبھلنے لگے ہیں

177
آنکھوں میں اسے اپنی بسایا بھی نہیں ہے
اپنا ہے مگر کوئی پرایا بھی نہیں ہے
کیوں تہمتیں سب لوگ لگانے بھی لگے ہیں
میں نے تو اسے پاس بٹھایا بھی نہیں ہے
اس شخص کے جانے کا مجھے خوف بہت ہے
جس شخص کو میں نے ابھی پایا بھی نہیں ہے

159
گلی سے پھر گزر گیا ہے بے وفا
نہ میرے گھر مگر گیا ہے بے وفا
کبھی کھڑا تھا تھک کے جن کی چھاؤں میں
وہ کاٹ سب شجر گیا ہے بے وفا
وفا کا عہد اس نے بھی کیا تھا پر
وہ عہد سے مکر گیا ہے بے وفا

275