Circle Image

Osama Zia Bismil

@Osamaziabismil

جدا ہوئے بھی تو آپس میں دوستانہ ہو
خلش سے آشنا ہر گز نہ یہ زمانہ ہو
پھر اک تو یہ بھی تقاضا ہے والہانہ ہو
تمھارا حال بیاں ہو تو شاعرانہ ہو
تم ایک خواب کی دوری پہ مل بھی سکتے ہو
شبِ فراق تو ممکن ہے اک بہانہ ہو

0
7
وہ کب سے کھیل رہا ہے مرے مزاج کے ساتھ
حساب دیگا پرانے سبھی خراج کے ساتھ
پرائے شہر میں من مانیاں نہیں کرتے
مذاق یوں نہیں چلتا یہاں رواج کے ساتھ
بس ایک شخص ہے محور مری محبت کا
کریں گے اور بھی کیا اتنے کام کاج کے ساتھ

0
41
ہم سے پہلے بھی کئی لوگ رہے وابستہ
مکتبِِ عشق میں ہم لوگ نہیں نووارد
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
گھومتے پھرتے ہیں ہم شکل یہاں پر حاسد
داد گر کیوں ترے چہرے پہ غضب طاری ہے
مجھ پہ الزام کوئی اور نہ کرنا عائد

3
70
ہم سے پہلے بھی کئی لوگ رہے وابستہ
مکتبِِ عشق میں ہم لوگ نہیں نووارد
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
گھومتے پھرتے ہیں ہم شکل یہاں پر حاسد
داد گر کیوں ترے چہرے پہ غضب طاری ہے
مجھ پہ الزام کوئی اور نہ کرنا عائد

2
61
خدا سنے گا بہت جلد التجاؤں کو
زمانہ لاکھ دبائے مری صداؤں کو
شکست صرف ضعیفوں کے بخت میں ہی نہیں
ہوئی ہے مات کئی بار سورماؤں کو
رُتیں بہار کی چہرے پہ کیوں دکھائی دیں
کئے ہیں دان جو لمحے سبھی خزاؤں کو

0
62
حالات کا بہانہ بناکر نکل گئے
یوں ظلم کا نشانہ بنا کر نکل گئے
کیا فتنہ گر تھے ایک ہی دن کا قیام تھا
بستی قمار خانہ بنا کر نکل گئے
ہر موڑ پر شکست کے آثار تھے مگر
انداز فاتحانہ بنا کر نکل گئے

1
166
وقت گزرا ہے یا گزارا ہے
فیصلہ جو بھی ہے تمھارا ہے
مدتوں بعد خواب میں آئے
کیا یہ ملنے کا استعارا ہے؟
دسترس میں نہیں اگر دنیا
کیوں زمیں پر ہمیں اتارا ہے

121
ایک مرہم بھی لا نہیں سکتے
زخمِ دل کو چھپا نہیں سکتے
تھا وہ مصروفِ زندگی اور ہم
فکر اپنی دِلا نہیں سکتے
پوچھنا وہ روا نہیں رکھتے
حالِ دل ہم بتا نہیں سکتے

0
75
بھٹک رہے ہیں مسافر دیارِ ظلمت میں
ہوا کی زد پہ چراغوں نے جان دے دی ہے

0
89
مسئلہ کوئی بھی ہو حل بڑے آرام سے ہو
غرض ہر فرد کو اپنے ہی اگر کام سے ہو
تذکرہ تیری جفاؤں کا بھی لازم ٹھہرا
غم کے ماروں کو دلاسہ مرے انجام سے ہو
عقل ہر درد کا احساس کہاں کرتی ہے
روح انجان اگر اپنے ہی اندام سے ہو

0
130
درد لذت میں ڈھل گیا ہوگا
لطف لینے میں کیا برا ہوگا
کیا خبر تھی ترے ٹھکانے تک
زندگانی کا فاصلہ ہوگا
دل میں رنجور ہیں سہی لیکن
کون تیرا مرے سوا ہوگا

0
107
قیامت کا منظر دکھائی دیا ہے
ہمیں ایسا اکثر دکھائی دیا ہے
وہ کہتے ہیں جس کو فقط دوستی ہے
کوئی اور چکر دکھائی دیا ہے
میں فاتح رہا ہوں مگر ایسا کیوں یے
مقدر مکدر دکھائی دیا ہے

0
102
اسے پابندِ اجالا کیا جا سکتا ہے
کوئی مصنوعی سویرا کیا جا سکتا ہے
ہے وہ بحران، حواسوں پہ خدا خیر کرے
کیا کسی روز دھماکا کیا جا سکتا ہے؟
آج ممکن ہی نہیں کام یہ کل سے ہوگا
ہاں مگر دل سے تہیہ کیا جا سکتا ہے

0
112
تری گلی سے جڑے راستے ہزاروں ہیں
قدم قدم پہ مگر مسئلے ہزاروں ہیں
بدل بدل کے مجھے عکس کیا دکھاتا ہے
مرے ضمیر ترے آئینے ہزاروں ہیں
نفیس کوچہ و بازار ہیں تو کیا حاصل
سفر سے پاؤں میں جو آبلے ہزاروں ہیں

0
146
یہ بتانا انہیں کیا ضروری نہیں؟
دور جتنے بھی ہوں دل سے دوری نہیں
جبکہ تیرا تقاضا ہے شنوائی ہو
اور تری ذات میں جی حضوری نہیں؟
ہاں سماعت کو محسوس ہوگا مگر
یہ کہانی کہیں سے ادھوری نہیں

76
غلط قصہ سنایا جا رہا ہے
کوئی فتنہ اٹھایا جا رہا ہے
وہی تکرار ہے موسم کی لیکن
بہار اب کے منایا جارہا ہے
اگر دعویٰ شناسائی کا ہے پھر
تکلف کیوں اٹھایا جارہا ہے

132
جب سے ہم جدا ہوئے
خود سے آشنا ہوئے
وہ خدا نما ہوئے
جن پہ ہم فدا ہوئے
لوگ بارہا دفعہ
عشق میں فنا ہوئے

2
182