| قیامت کا منظر دکھائی دیا ہے |
| ہمیں ایسا اکثر دکھائی دیا ہے |
| وہ کہتے ہیں جس کو فقط دوستی ہے |
| کوئی اور چکر دکھائی دیا ہے |
| میں فاتح رہا ہوں مگر ایسا کیوں یے |
| مقدر مکدر دکھائی دیا ہے |
| یہ چٹھی ترے نام کی ہوگی لازم |
| احاطے میں پتھر دکھائی دیا ہے |
| سمجھتے ہیں باہر کی اوقات کیا ہے |
| جنہیں من کے اندر دکھائی دیا ہے |
| نظر میں تو ہے کہ فلک بے کراں ہے |
| اور انسان محور دکھائی دیا ہے |
| حقیقت بتائی ہے اتنا جھجکتے |
| بہانے کا عنصر دکھائی دیا ہے |
| اترتے ہوئے جھیل آنکھوں کے اندر |
| ہمیں اک سمندر دکھائی دیا ہے |
معلومات