| یہ بتانا انہیں کیا ضروری نہیں؟ |
| دور جتنے بھی ہوں دل سے دوری نہیں |
| جبکہ تیرا تقاضا ہے شنوائی ہو |
| اور تری ذات میں جی حضوری نہیں؟ |
| ہاں سماعت کو محسوس ہوگا مگر |
| یہ کہانی کہیں سے ادھوری نہیں |
| آئے ہیں اس نتیجے پہ عرصہ ہوئے |
| خواہشیں عمر بھر ہونگی پوری نہیں |
| جستجو مدتوں سے ہے کس کے لئے؟ |
| دل کے جذبات بھی لاشعوری نہیں |
| آخرش خاک میں مل گئے سب کے سب |
| اور کہانی بھی یوں ہے کہ پوری نہیں! |
معلومات