| خدا سنے گا بہت جلد التجاؤں کو |
| زمانہ لاکھ دبائے مری صداؤں کو |
| شکست صرف ضعیفوں کے بخت میں ہی نہیں |
| ہوئی ہے مات کئی بار سورماؤں کو |
| رُتیں بہار کی چہرے پہ کیوں دکھائی دیں |
| کئے ہیں دان جو لمحے سبھی خزاؤں کو |
| کوئی صدا۔۔ کوئی آہٹ۔۔ کوئی تو بندہ ہو۔۔ |
| جو روح بخش دے ویراں محل سراؤں کو |
معلومات