Circle Image

Hassan jatoi

@Hassanjatoi

https://www.urdupoint.com/poetry/user-poet/hassan-jatoi-27314.html

خواب بُننا بھی کمال ہوتا ہے
ٹوٹ جائے تو سوال ہوتا ہے
چاندنی میں بھی اداسی چھپتی ہے
روشنی کا بھی زوال ہوتا ہے
ہر نظر میں کوئی کہانی لکھی ہے
خاموش لبوں کا بھی حال ہوتا ہے

0
9
یہ وقت کس کی رفاقت میں کٹ گیا معلوم
کہ درد دل کا بھی احساس کم ہوا معلوم
دھوپ سہتا رہا ہوں چھاؤں کے انتظار میں
زندگی کا سفر فقط ایک امتحان ہوا معلوم
کہیں خواب ٹوٹے، کہیں امیدیں بکھر گئیں
پھر بھی جینے کا حوصلہ کہاں سے ہوا معلوم

0
9
بُغض تیرے دل میں ہے گر تو
یہاں تو ذکرِ حیدر علی علی ہے
ہر اک زباں پر حقیقت یہی ہے
کہ سب کا رہنما امام علی علی ہے
خم غدیر میں نبی نے پکارا مولا علی
جہاں میں سب سے بڑا علی علی ہے

12
بغض کی گھنٹی تیری دل میں بجی
یہاں تو حیدر کرار علی علی ہے
عشقِ حسین سے محفل سجی ہے
یہاں تو حیدر کرار علی علی ہے
نبیؐ نے جس کو کھا ہومولا
یہاں تو حیدر کرار علی علی ہے

11
میں کوئی شاعر نہیں کہ غزل بنا پاؤں
کوئی عالم نہیں کہ صفت بیاں کر پاؤں
حسن میں در حسین علیہ السّلام کا غلام
کربلا کو یاد کر کہ ہی گریہ کر پاؤں
سر سجدے میں گیا کاٹا گیا جھکا نہیں
میں شاہ حسین کا قصیدہ کیوں نہ گاؤں

6
ستمگروں کی بستی میں،
ہر درخت پر ایک کہانی لکھی ہوئی ہے،
ہر گھر کی دیوار پر،
دیکھے گئے دکھوں کے نشان ہیں۔
یہ بستی...
جہاں امیدوں کے رنگ مدھم پڑ چکے ہیں،

9
یادیں...
کانٹے ہیں،
جو وقت کی گزرگاہوں میں بکھر جاتے ہیں۔
قدم اُٹھائیں تو چبھتے ہیں،
رُک جائیں تو رستے ہیں۔
یہ خوشبو ہیں،

7
خاموشی...
جیسے رات کی تاریکی میں چھپے ستارے،
جیسے چاندنی میں لپٹا ہوا کوئی درخت،
جیسے ہوا کے جھونکے میں سرگوشی کرتی خام دعائیں۔
خاموشی...
شاید کوئی چیخ ہے،

7
روز سوچتا ہوں حالات بدل جائینگے
روز سوچتا ہوں آج یہ کل سنور جائینگے
ہر روز خد سے جنگ ہے اس بات پر
کہ ضمیر کے قیدے ہیں کدہر جائینگے
میرے نزدیک میری خاموشی اور غم
یہ صدمہ دل ہے، کیا زندہ رہ پائیں گے

7
الف لام میم، راز کا پہرہ ہے
حقیقت کے لبوں پہ صبر کا گہرا ہے
یہ حرفِ مقدس، یہ نور کا منظر
جہاں علمِ خدا کا دریا ٹھہرا ہے
کاف ، ہا ،یا،عین ،صاد کلام عشق
دلوں پر یے حرف محبت کا اترا ہے

3
33
دل کی دنیا اجڑ چلی
بجھنے لگی ہے ہر گلی
خاموش ہے یہ چاندنی
دھوکہ دے گئی روشنی
ڈھلنے لگی ہے رات حسن
چھننے لگی ہے ذات حسن

12
چل، سمندر کے پاس چلیں۔
جہاں ساحل کی نرم ریت پر خواب لکھیں،
اور لہروں کی سرگوشیوں میں سکون ڈھونڈیں۔
جہاں ہر لہر ایک کہانی سنائے،
اور ہر جھاگ زندگی کا سبق دے۔
سمندر، جو کبھی پرسکون،

6
چل، دور چلیں۔
کسی ایسے دیس چلیں،
جہاں ہواؤں میں خوشبو بسی ہو،
جہاں صبحیں امید کا سندیسہ لائیں
اور شامیں سکون کی چادر اوڑھائیں۔
چل، وہاں چلیں

7
وہ خنجر گھونپ کر کہتا ہے
درد اتنے کون کس کے سہتا ہے
زخم پر مسکراتا ہے یہ جہاں
غم کا منظر خوشی میں رہتا ہے
دھوکہ دے کر وفا کی بات کرے
کیا ایسا پیار کا صلہ دنیا میں ہوتا ہے

8
کفر میری ذات میں شامل ہو نہیں سکتا
محبتِ اہل بیت سے غافل ہو نہیں سکتا
دل میں ہے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا چراغ
وہ کبھی مدھم ہو،ایسا کبھی ممکن ہو نہیں سکتا
رگوں میں خون حسینی ، عشق کی علامت ہے
یے راز محبت ہے، میں غافل ہو نہیں سکتا

1
14
کافر کھتے ہو، کفر ثابت کریں تو سہی
اگر ہے نفرت، قبول ہے قتل کریں تو سہی
نفرت کی زبان، تمھاری بے بنیاد باتوں کی نہیں
محبت کی راہ دکھاؤ، تاکہ کچھ اور ملے تو سہی
یقین ہو تمہیں، ہم بھی تمہاری راہ میں ہیں
اگر سزا ہے، تو وہ خود کو بہی سزا دیں تو سہی

7
زخم ملے زندگی سے، مقام عشق کی معرفت
دکھ کے یہ لمحے، ہیں دل کی سچی حقیقت
محبت کا راستہ تھا، کانٹوں سے بھرا ہوا
لیکن ہر درد میں چھپے، کچھ رازوں کی حقیقت
ہم نے سیکھا ہے وقت کے سخت لمحات سے
کہ یہ زخم ہی ہیں جو دیتے ہیں دل کو محبت

8
کچا مکان اور بارش، یہ ایک خواب ہے
دھوپوں کے بیچ سایہ بھی اب سراب ہے
چھت ٹوٹتی ہے، دیوار میں دراڑ ہے
ہر سمت صرف گردشِ وقت و عذاب ہے
قطرے بھی چیخ چیخ کے قصے سنائیں اب
بارش کے ساتھ غم کا بھی اک نصاب ہے

8
ملا نہیں تو کیا ہوا، نقش تو جما گیا
حیات کے فسانے میں رنگ بھر گیا
ہزار خواب تھے ادھورے، سبھی سنور گئے
وہ ایک پل کو آ کے بھی دل کو ہلا گیا
کسی نگاہ کا جادو، کسی کا لمس نرم
سبھی فضا کو چھو کے جیسے گیت گا گیا

8
سلامت رہیں عشق کی صدا حسن
سر کٹا مگر دے گیا ردا حسن
ہر ایک گام پہ نقشِ وفا بنا
خون سے لکھی گئی ہے دعا حسن
جہاں جھک گیا حوصلے کے آگے
ایسا صبر تھا، ایسی انتہا حسن

8
جو سر بلند ہے وہ حسین کا ہے حسن
جہاں کا فخر ہے وہی مقام کا ہے حسن
لہو کا قطرہ قطرہ انقلاب کہہ گیا
یہ درس حق و صداقت کے جام کا ہے حسن
جو کربلا کی زمین کو روشنی دے گیا
وہی چراغ دین اسلام کا ہے حسن

0
9
دیارِ دل میں چراغ جلا گیا حسن
غموں کی رات کو روشنی دکھا گیا حسن
وہ ایک لمحہ جو دل کو سہارا دے گیا
تمام درد کا قصہ بھلا گیا حسن
وہ میرے خواب کی دنیا کو رنگ دے گیا
حیاتِ جاں کو نیا معنی سکھا گیا حسن

8
جستجو میری کہ تم مجھے صدا دو حسن
دل کی دھڑکن کو اپنی وفا دو حسن
تمہارے بغیر یہ دنیا ادھوری لگی
میرے خوابوں کو پھر سے جگہ دو حسن
ہر گھڑی، ہر پل تمہیں سوچتا رہا
اب سکون دل کو کوئی دعا دو حسن

7
عشق کے اعتبار سے مر گیا ہوں حسن
خود سے بھی اختیار سے مر گیا ہوں حسن
چاند تارے بھی اب تو مجھ سے خفا ہوئے
تیری یاد کے غبار سے مر گیا ہوں حسن
زندگی میں سکون کی جستجو تھی مگر
دھوپ کے اس دیار سے مر گیا ہوں حسن

7
میری زندگی بھی کیا زندگی تھی حسن
بس تیرے خوابوں کی بندگی تھی حسن
دھوپ چھاؤں میں گزار دی عمر تمام
دل کی دنیا بھی روشنی تھی حسن
تیری یادوں سے مہکتا رہا میرا جہاں
یہ محبت بھی اک سادگی تھی حسن

6
رات بھر خواب میں تیرا جمال دیکھا حسن
تیرے عشق میں نئی اک مثال دیکھا حسن
چاندنی رات تھی اور ہوائیں مدہوش تھیں
تیرے جلوؤں کا عجب کمال دیکھا حسن
تیرے الفاظ میں تھا سچائی کا نور بھرپور
ہر گماں کے پار تیرا جمال دیکھا حسن

10
رات کو اک خواب میں تیرا جمال دیکھا حسن
عشق کی تسبیح میں تیرا خیال دیکھا حسن
چاند بھی حیران تھا تیرے حسن کی تاب سے
دل نے تیری بات میں اک کمال دیکھا حسن
دھوپ چھاؤں میں بھی روشنی کا گماں ہوا
تیرے وعدوں کا عجیب حال دیکھا حسن

9