بُغض تیرے دل میں ہے گر تو
یہاں تو ذکرِ حیدر علی علی ہے
ہر اک زباں پر حقیقت یہی ہے
کہ سب کا رہنما امام علی علی ہے
خم غدیر میں نبی نے پکارا مولا علی
جہاں میں سب سے بڑا علی علی ہے
لَا سَیْفَ اِلَّا ذُوالفِقَار تلوار جس کی ہو
وہ مردِ صف شکن امام علی علی ہے
خیبر کے در سے جو طاقت عیاں ہو
وہ بازو حیدر کرار مولا علی علی ہے
جہاں روشنی ہے، وفا کی مہک ہے
وہاں کا مرکز امام المتقین علی ہے
خندق، احد، ہر میدانِ جنگ میں
صحابہ کا حوصلہ امام علی علی ہے
کنیت ابوتراب، مقام ابوالحسن ہے
ہر اک لقب میں جلوہ علی علی ہے
عشقِ حسینؓ سے محفل سجی ہے
یہاں تو حیدر کرار امام علی علی ہے
جہاں بھی حق کا علم بلند ہوا "حسن"
وہاں کا نعرہ اشھد ان ولی اللہ علی ہے

12