Circle Image

میاں حمزہ

@mianhamza02

اپنے دردوں کی کہانی لکھتے لکھتے تھک گیا
کیسے گزری زندگانی لکھتے لکھتے تھک گیا
عشق کی راہوں پہ چل کےجو ملی تجھ سے مجھے
رنج کی وہ جاودانی لکھتے لکھتے تھک گیا
کاش تم بھی دیکھ پاتے کہ میں تیرے عشق میں
کیسے اشکوں کی روانی لکھتے لکھتے تھک گیا

137
خیبر کو جیتنا ہے ضرورت علیؓ کی ہے
راہب کو پیٹنا ہے ضرورت علیؓ کی ہے
کیوں علم کی تلاش میں پھرتا یہاں وہاں
گر علم سیکھنا ہے ضرورت علیؓ کی ہے
ہجرت کے وقت ڈھونڈ رہے تھے نبیﷺ انہیں
بستر پہ لیٹنا ہے ضرورت علیؓ کی ہے

361
درد میرے دوا تو کر لیتے
جھوٹ ہی پر وفا تو کر لیتے
چھوڑنا چاہتےتھےمجھ کو بھی
عشق کیوں کچھ نیا تو کر لیتے
رستے یادوں کے ہیں ابھی باقی
اچھےسےسب جدا تو کر لیتے

187
*22 جمادی الثانی یومِ وصال خلیفۂ اول سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ*
وہ آئے تھے جہاں میں محمد ﷺ کے واسطے
صدیقؓ پر ختم ہیں وفاؤں کے راستے
دکھلا دیا نبھا کے جو وعدہ وفاؤں کا
صدیقؓ کو سلام ہے چلتی ہواؤں کا
وہ آج کی طرح ہی ہمیشہ سے پاس تھے

110
درد میرے دوا تو کر لیتے
جھوٹ ہی پر وفا تو کر لیتے
چھوڑنا چاہتےتھےمجھ کو بھی
عشق کیوں کچھ نیا تو کر لیتے
رستے یادوں کے ہیں ابھی باقی
اچھےسےسب جدا تو کر لیتے

143
جہاں میں عصمتوں کے ہیں لٹیرے پھیلتے جاتے
وطن کی بیٹیوں کو ہے ضرورت پھر سے قاسمؒ کی
میاؔں حمزہ

127
جلد ہی دور تشنگی ہوگی
چارسو میرے روشنی ہوگی
میں مدینے کی اور جاؤں گا
پھول جیسی یہ زندگی ہوگی
اب کرم کی نظر ہو جائے گی
غم کی یہ رات آخری ہوگی

93
خوش آمدید 2021
یا رب تُو اس برس میں وہی کام مجھ سے لے
راضی جو تجھ کو رکھے گناہوں کے پتلے سے
میاؔں حمزہ

104
بس ایک ہی حسرت ہےباقی مرےدل میں اب
میں عشقِ محمد ﷺ میں قربان کِیا جاؤں
میاؔں حمزہ

83
#صلی_ﷲ_علی_حبیبہ_محمد_والہ_وسلم
یہاں نسبت نبیﷺ کیلئے بچھڑنا بھی نبیﷺ کیلئے
مری الفت نبیﷺ کیلئے ہے لڑنا بھی نبیﷺ کیلئے
مری حسرت نبیﷺہی ہیں مری رفعت نبیﷺ ہی ہیں
مرا گھٹنا نبیﷺ کیلئے ہے بڑھنا بھی نبیﷺ کیلئے
میں نے اسلاف سے سیکھا کہ دنیا میں جہاں بھی ہو

90
دل چاہتا ہے کیا تجھے کچھ بھی پتہ نہیں
مخلوق میں بڑا ہے تُو لیکن خدا نہیں
میاؔں حمزہ

125
صلی اﷲ علیہ وسلم
مسجدِ نبویﷺ پہ جاکے رو کے دیتے ہیں صدا
آج آقا ﷺ کے پیارے ہو کے دیتے ہیں صدا
سنتے ہیں کے ایک آنسو ہی بہا لے غم سبھی
ہم بھی چہرہ آنسوؤں سے دھو کے دیتے ہیں صدا
کچھ فکر ہوتی نہیں دنیا بھلے پھر جو کہے

109
نسبت بھی تو دیکھو کہ محمد ﷺ سے ہے میری
خوشحال ہوں ہر حال میں بس ان ﷺ کی بدولت
میاؔں حمزہ

2
196
حیوان کو سکون ملا ورنہ خوش یہاں
معصوم قتل کرکے تو انساں نہیں ہوتے
میاؔں حمزہ

126
بچے سکول جو گئے تھے لوٹ نا سکے
ماں انتظار میں رہی کے لال آئے گا
میاؔں حمزہ

169
جانے کیسا ملال ہے مجھ میں
زندگی اک سوال ہے مجھ میں
دردکو میں چھپاکے رکھتا ہوں
لوگ کہتے کمال ہے مجھ میں
میں کسی کو بُرا نہیں کہتا
خوبصورت مثال ہے مجھ میں

131
*من سبا نبیا فقتلوہ*
وہی ہوگا جو فرمایا ہے آقاﷺ نے جہاں والو
اٹھے آواز جو ناموس پر اسکو دبا ڈالو
*میاؔں حمزہ*

1569
صلی ﷲ علیہ وسلم
مسجدِ نبویﷺ پہ جاکے رو کے دیتے ہیں صدا
آج آقا ﷺ کے پیارے ہو کے دیتے ہیں صدا
سنتے ہیں کے ایک آنسو ہی بہا لے غم سبھی
ہم بھی چہرہ آنسوؤں سے دھو کے دیتے ہیں صدا
کچھ فکر ہوتی نہیں دنیا بھلے پھر جو کہے

171
دل بھی دُکھائے اور سہے رنج بھی بہت
اک شعر لکھنے کو میں نے کیا کچھ نہیں کِیا
میاؔں حمزہ

223
ظلمت کدہ بنا ہے یہ جیون مرے لئے
مجھ کو چنا گیا ہے فقط درد کے لئے
میاؔں حمزہ

108
#صلی_ﷲ_علیہ_وسلم
یا نبی ﷺ اب مدینے بلا لیجئے
یا نبی ﷺ اس مہینے بلا لیجئے
دربدر میں بٹھکتا رہوں کب تلک
چل پڑے ہیں سفینے بلا لیجئے
ہو کرم کی نظر کے میسر ہوں اب

388
کسی نے دور سے ہم کو سدا دی تھی دغا کی تھی
مرا دل توڑ کر ہم کو سزا دی تھی دغا کی تھی
فقط دکھلا وے کی چاہت تھی مجھ کواب سمجھ آیا
لہو دے کر مجھے اپنا شفا دی تھی دغا کی تھی
مرے نغمات چھینے تھے مجھے بدنام کر کے جو
محبت کی نئی مجھ کو نوا دی تھی دغا کی تھی

127
جو روٹھ چکا یار منا رقص کریں ہم
اب ذات تُو اپنی بھی مٹا رقص کریں ہم
گر رب کو منانا ہے تو سجدے میں رہا کر
ہاں یار کی لیکن ہے رضا رقص کریں ہم
اک عرصےسےدکھوں کی ہےدلدل میں تُو پھنسا
ہو جائے ترا بھی تو بھلا رقص کریں ہم

146
بلاوے کے اشارے ہوں کبھی تو
مدینے کے نظارے ہوں کبھی تو
یہ اپنی عمر نعتیں لکھتے گزرے
تخیل میں اجالے ہوں کبھی تو
بہت عرصہ ہوا کھوئے ہوے ہیں
میسر اب کنارے ہوں کبھی تو

181
رونق یہ بہت جلد مٹانے کو ہے دنیا
وعدہ جو خدا کا ہے نبھانے کو ہے دنیا
وہ جا چکے ہیں لوگ خدا کے جو پیارے
یہ اب تو فقط آگ لگانے کو ہے دنیا
میں دیکھ رہا ہوں جو زمانے کے مناظر
اک زلزلہ بس جلد ہلانے کو ہے دنیا

128