صلی اﷲ علیہ وسلم
مسجدِ نبویﷺ پہ جاکے رو کے دیتے ہیں صدا
آج آقا ﷺ کے پیارے ہو کے دیتے ہیں صدا
سنتے ہیں کے ایک آنسو ہی بہا لے غم سبھی
ہم بھی چہرہ آنسوؤں سے دھو کے دیتے ہیں صدا
کچھ فکر ہوتی نہیں دنیا بھلے پھر جو کہے
عشق میں عاشق نبی ﷺ کے کھو کے دیتے ہیں صدا
سب خبر رکھتے وہ انکی جو عموماً رات کو
خاب میں ہی دیکھنے کو سو کے دیتے ہیں صدا
پیڑ امیدوں کے پروان رحمتوں سے چڑھتے ہیں
بیج دل میں جب میاؔں جی بو کے دیتے ہیں صدا
میاؔں حمزہ

109