| #صلی_ﷲ_علیہ_وسلم |
| یا نبی ﷺ اب مدینے بلا لیجئے |
| یا نبی ﷺ اس مہینے بلا لیجئے |
| دربدر میں بٹھکتا رہوں کب تلک |
| چل پڑے ہیں سفینے بلا لیجئے |
| ہو کرم کی نظر کے میسر ہوں اب |
| جنتوں کے خزینے بلا لیجئے |
| حاضری کا شرف گر عطا ہو مجھے |
| میں لگوں پھر سے جینے بلا لیجئے |
| ہائے اب تو سلیقہ نہیں جینے کا |
| اب نہیں ہیں قرینے بلا لیجئے |
| دردِ فرقت ہے کے جینے دیتا نہیں |
| پھٹ رہے غم سے سینے بلا لیجئے |
| آج بھی شہر میں خاک کے نام پر |
| بٹ رہے ہیں نگینے بُلا لیجئے |
| یا نبیﷺ تیرے در کا میاؔں ہے گدا |
| اس گدا کو مدینے بُلا لیجئے |
| میاں حمزہ |
معلومات