| جانے کیسا ملال ہے مجھ میں |
| زندگی اک سوال ہے مجھ میں |
| دردکو میں چھپاکے رکھتا ہوں |
| لوگ کہتے کمال ہے مجھ میں |
| میں کسی کو بُرا نہیں کہتا |
| خوبصورت مثال ہے مجھ میں |
| عشق نے مجھ کو توڑ کے رکھا |
| مرد میرا بے حال ہے مجھ میں |
| میں نہیں ہوں محبتوں کیلئے |
| نفرتوں کا زوال ہے مجھ میں |
| درد الفاظ میں بیاں کرتا |
| شاعری کا جمال ہے مجھ میں |
| منفرد ایک سوچ رکھتا ہوں |
| آگہی بھی نرال ہے مجھ میں |
| کیسے اسلاف کو بُرا کہہ دوں |
| خون میرا حلال ہے مجھ میں |
| کب تلک روک کے میاؔں رکھے |
| جان میری محال ہے مجھ میں |
| میاؔں حمزہ |
معلومات