| #صلی_ﷲ_علی_حبیبہ_محمد_والہ_وسلم |
| یہاں نسبت نبیﷺ کیلئے بچھڑنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| مری الفت نبیﷺ کیلئے ہے لڑنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| مری حسرت نبیﷺہی ہیں مری رفعت نبیﷺ ہی ہیں |
| مرا گھٹنا نبیﷺ کیلئے ہے بڑھنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| میں نے اسلاف سے سیکھا کہ دنیا میں جہاں بھی ہو |
| مجھے رکنا نبیﷺ کیلئے ہے چلنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| کبھی ناموس کی خاطر نہیں ڈرنا تُو کافر سے |
| علیؓ کے نارے سے حملہ ہے کرنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| میں کفرستان کے چلتے سمندر میں اتر آیا |
| مجھے کافر تلک جانا ہے ترنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| قسم کھائی مری جاں میں ہےجب تک بھی یہ جاں باقی |
| میں نے اس زندگی کا دم ہے بھرنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| دلیلوں سے میں کر دوں گا یہاں منہ بند کافر کا |
| نبیﷺ کیلئے لکھاری ہوں ہے پڑھنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| جہاں میں آنے کا مقصد میاؔں کا ایک یہ ہی ہے |
| مرا جینا نبیﷺ کیلئے ہے مرنا بھی نبیﷺ کیلئے |
| میاؔں حمزہ |
معلومات