تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Aabid
@aabidmaroof
Mughal
14 اگست 2022
غزل
Aabid
@aabidmaroof
عجیب خبریں سنا رہے ہیں
ہمیں یہ اُلو بنا رہے ہیں
یہ سوچ قائم رہے گی کیسے
پرندے بے پر اُڑا رہے ہیں
وہی عدو ہیں تیری نظر میں
کبھی جو تیری دُعا رہے ہیں
عجیب خبریں سنا رہے ہیں
3
2
79
14 اگست 2022
غزل
Aabid
@aabidmaroof
پھول پھیلے نہ تھے جو گملے میں
آج سوکھے پڑے ہیں رستے میں
ایک بھی حرف سچ نہیں بولا
اس کو جلدی تھی چھوڑ جانے میں
تیری یادوں نے حال پوچھا تھا
جب میں تنہا تھا اپنے کمرے میں
پھول پھیلے نہ تھے جو گملے میں
1
44
30 مئی 2022
غزل
Aabid
@aabidmaroof
فکر کے زاویے میں رہتا ہے
تو مرے آئنے میں رہتا ہے
وہ ابھی ذہن میں نہیں آتا
وہ ابھی دائرے میں رہتا ہے
چل بتا نام تو ابھی اس کا
جو ترے زائچے میں رہتا ہے
فکر کے زاویے میں رہتا ہے
1
64
30 مئی 2022
غزل
Aabid
@aabidmaroof
حاکمِ وقت کی بیٹی سے محبت کر کے
کیا ملا تجھ کو قبیلے سے بغاوت کر کے
رات بھر آہٹیں تو خواب دریچوں پہ رہیں
دیکھ پھر بھاگ گئے خواب شرارت کرکے
تو نہ آئے گا تو اک پیکرِ نایاب ترا!
میری آنکھوں میں ا±تر آئے گا ہجرت کرکے
حاکمِ وقت کی بیٹی سے محبت کر کے
1
51
30 مئی 2022
غزل
Aabid
@aabidmaroof
تجھ سے کرنی ہے بات رستے میں
چل گزاریں یہ رات رستے میں
کیا کہا؟ اس امیر زادے کی
لٹ گئی ہے بارات رستے میں
ایک جگنو بھی ساتھ کر لیجے
ہو بھی سکتی ہے رات رستے میں
تجھ سے کرنی ہے بات رستے میں
1
40
30 مئی 2022
غزل
Aabid
@aabidmaroof
جن کے گھر میں بوڑھے بابے ہوتے ہیں
ان کے گھر میں کم ہی جھگڑے ہوتے ہیں
اَب تو یاروں کی محفل میں بھی اکثر
میرے ہی شعروں کے چرچے ہوتے ہیں
اَب گاوں کی گلیوں میں ویرانی ہے
اَب کب ان میں کھیل تماشے ہوتے ہیں
جن کے گھر میں بوڑھے بابے ہوتے ہیں
1
43
30 مئی 2022
رباعی
Aabid
@aabidmaroof
رفتہ بہ رفتہ کھل گئے جتنے کمال تھے
اس کے کہے ہوئے سبھی جملے کمال تھے
اس عمر کا نشہ تھا شرابوں سے بھی سوا
دیکھے تھے ان دنوں جو وہ سپنے کمال تھے
کرتے تھے کس قدر وہ بزرگوں کا احترام
کتنے ہمارے دور کے بچے کمال تھے
رفتہ بہ رفتہ کھل گئے جتنے کمال تھے
1
20
21 ستمبر 2020
رباعی
Aabid
@aabidmaroof
ترے ہی حکم کی تعمیل کی ہے
کہانی میں نے کچھ تبدیل کی ہے
خوشی جو راس آئی تھی نہ مجھ کو
وہی اشکوں میں اب تحلیل کی ہے
جسے تھےعشق نے بخشے مراتب
اسی نے عشق کی تذلیل کی ہے
ترے ہی حکم کی تعمیل کی ہے
1
52
21 ستمبر 2020
غزل
Aabid
@aabidmaroof
کبھی جب بھولنا ہو گا
تمہیں سب بھولنا ہو گا
کسی سے پیار تھا مجھ کو
یہی اب بھولنا ہو گا
محبت کرنے والوں کو
بتا کب بھولنا ہو گا
کبھی جب بھولنا ہو گا
1
48
28 اگست 2020
غزل
Aabid
@aabidmaroof
خیالِ یار تھا اور بس
بلا کا پیار تھا اور بس
مجھے پاگل ہی ہونا تھا
ترا اصرار تھا اور بس
محبت مار ڈالے گی
یہی اظہار تھا اور بس
خیالِ یار تھا اور بس
2
70
28 اگست 2020
نعت
Aabid
@aabidmaroof
نبی ؐسے محبت وراثت ہماری
کہ شوقِ شہادت وراثت ہماری
فضائیں معطر ہیں ذکرِ نبی سے
انہی سے یہ الفت وراثت ہماری
ملے گی سبھی کو نبیؐ کے وسیلے
خبر ہے کہ جنت وراثت ہماری
نبی ؐسے محبت وراثت ہماری
1
45
28 اگست 2020
غزل
Aabid
@aabidmaroof
کسی نے پر اگر کاٹا نہیں ہے
پرندہ آج کیوں اُڑتا نہیں ہے
مِرے اندر سے یہ آواز آئی
کوئی بھی اور تو بولا نہیں ہے
بُریدہ ہیں زبانیں شہر بھر کی
اگرچہ سچ کوئی کہتا نہیں ہے
کسی نے پر اگر کاٹا نہیں ہے
2
45
معلومات