نبی‌ ؐسے‌ محبت وراثت ہماری
کہ شوقِ شہادت وراثت ہماری
فضائیں معطر ہیں ذکرِ نبی سے
انہی سے یہ الفت وراثت ہماری
ملے گی سبھی کو نبیؐ کے وسیلے
خبر ہے کہ جنت وراثت ہماری
میں کرتا ہوں دن رات ذکرِ محمد
یہی‌ اک عبادت وراثت ہماری
نہ ان کے سوا رب کی چاہت ہے کوئی
انہی سے‌ عقیدت وراثت ہماری
جو راہوں سے کانٹے اٹھاتا ہیں عابد
نبی کی یہ سنت وراثت ہماری

45