کبھی جب بھولنا ہو گا
تمہیں سب بھولنا ہو گا
کسی سے پیار تھا مجھ کو
یہی اب بھولنا ہو گا
محبت کرنے والوں کو
بتا کب بھولنا ہو گا
مجھے گر تم بھلا دو گے
مجھے تب بھولنا ہو گا
جسے چاہا اسی کو کیوں
مرے رب بھولنا ہو گا
بتانا مجھ کو تو عابد
تجھے جب بھولنا ہو گا

48