خیالِ یار تھا اور بس |
بلا کا پیار تھا اور بس |
مجھے پاگل ہی ہونا تھا |
ترا اصرار تھا اور بس |
محبت مار ڈالے گی |
یہی اظہار تھا اور بس |
وہی ساجن تھا میرا جو |
سمندر پار تھا اور بس |
مرے پاؤں کی بیڑی تو |
تمہارا پیار تھا اور بس |
تمہاری یاد میں جاناں |
دل بیمار تھا اور بس |
جو رستہ چن رہا تھا میں |
بڑا پر خار تھا اور بس |
وہی دشمن ہوا ہے اب |
جو میرا یار تھا اور بس |
کسی کی یاد میں عابد |
بہت بیزار تھا اور بس |
عابد معروف مغل |
معلومات